Thursday, 9 November 2017

اعلیٰحضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیفات

اعلیٰحضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیفات

اعلیٰحضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ نے مختلف عُنوانات پر کم و بیش ایک ہزار کتابیں لِکھی ہیں۔ ہرتصنیف میں آپ کی علمی وجاہت،فقہی مہارت اور تحقیقی بصیرت کے جلوے دکھائی دیتے ہیں، بالخصوص فتاوٰی رضویہ توغواصِ بحرِفقہ کے لئے آکسیجن کا کام دیتا ہے ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے قرآنِ مجید کا ترجمہ کیاجو اردو کے موجودہ تراجم میں سب پر فائق ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ترجَمہ کا نام ’’کنزالایمان‘‘ ہے ۔تصانیف و شروح کے علاوہ ان کے بہت سے مقالات ، مکتوبات ، منظومات ، تعلیقات ، توضیحات ، ملفوظات ، تنقیدات ، مکالمات اور مواعظ و غیرہ بھی ہیں جن کی تعدا دکا صحیح اندازہ نہیں۔آپ کی چند کتب کے نام ملاحظہ ہوں: (1):فتاویٰ رضویہ (2) تمہید الایمان مع حاشیہ ایمان کی پہچان (3):ولایت کا آسان راستہ : تصورِ شیخ وغیرہ۔

علم کا چشمہ ہوا ہے موج زن تحریر میں

جب قلم تو نے اٹھایا اے امام احمدرضا

(وسائلِ بخشش ص۵۳۶)

نوٹ:آپ کی تصانیف کی تفصیلی موضوعاتی فہرست’’ حیاتِ اعلیٰ حضرت‘‘ مطبوعہ’’ مکتبہ نبویہ‘‘ جلد دوم میں موجود ہے۔ (محد ث ِ بریلوی از ڈاکٹر مسعود احمد صاحب مطبوعہ ادارہ تحقیقاتِ امام احمد رضا کراچی ص97-99)(طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...