Friday, 17 November 2017

مرشد اکابرین دیوبند اور میلاد کا جواز

حکیم الامت دیوبند جناب تھانوی صاحب لکھتے ہیں کہ : مرشد اکابرین دیوبند حضرت حاجی امداد اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا میلاد منانے کےلیئے ہمارے لیئے حرمین شریفین کا اتباع کافی ہے کہ اہل حرمین میلاد مناتے ہیں( معلوم ہوا نجدیوں کے قبضہ سے پہلے حرمین شریفین میں میلاد منایا جاتا تھا ) اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اگر محفل میلاد میں تشریف لانا چاھیں تو آپ تشریف لا سکتے ہیں ۔ (امداد المشتاق صفحہ 58 تھانوی)

جی جناب یہی عقیدہ رکھنے پر مسلمانان اہلسنت پر مشرک و بدعتی کے فتوے مگر اکابرین دیوبند کے مرشد اور حکیم الامت پر آج کے دن تک کوئی فتویٰ کیوں نہیں لگا ؟ اے اہل دیوبند خدا را دو رنگی چھوڑ دو امت مسلمہ شرک و بدعت کے فتوے لگا کر انتشار پھیلانا چھوڑ دو ۔

منکرین میلاد سے کچھ سوال ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے سیرت کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جشن بخاری کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے دفاع پاکستان کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جشن نزول قرآن کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جلوس مدح صحابہ کتنی بار نکالا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم صحابہ کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نےجشن دیوبند کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے اہلحدیث کانفرنس کتنے بار منائی تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم یوم احسان الٰہی ظہیر کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم نانوتوی کتنی بار منایا تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جہاد کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم شھداء کتنی بار منایا تھا ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے کتنی مسجدوں کے مینار بنائے تھے ؟

نوٹ : ان سوالوں کے منکرین میلاد بحوالہ جواب دیں گالم گلوچ اور اوٹ پٹانگ باتوں سے کام نہیں چلے گا باقی سوال ان شاء اللہ پھر کیئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...