Thursday, 23 November 2017

دیوبندیوں اور وہابیوں کے اصول بدعت کے مطابق تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی ریلیاں و جلوس بھی بدعت تو آخر میلاد سے ضد کیوں ؟

دیوبندیوں اور وہابیوں کے اصول بدعت کے مطابق تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی ریلیاں و جلوس بھی بدعت تو آخر میلاد سے ضد کیوں ؟

اکابرین وہابیہ کی کتابوں میں بے شمار ایسی عبارات موجود ہیں جن میں اللہ عزوجل ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم اور مقربین الہیٰ کے بارے میں شان میں گستاخیاں کی گئی ہیں ۔ اپنے اکابرین کی ایسی عبارات سے آج دن تک ان حضرات نے توبہ تو نہیں کی اور نہ کوئی ریلی یا جلوس ان کے خلاف نکالا لیکن جب کفار و دشمنانِ اسلام کی طرف سے کوئی گستاخی سامنے آتی ہے تو مجبوراََ بعض دفعہ علماء وہابیہ بھی مذمت میں ریلیاں و جلوس نکالتے ہیں۔
جیسا کہ ڈنمارک وغیرہ ممالک کے اخبارات نے توہین آمیز مواد چھاپا تو جہاں تمام اہلسنت(حنفی بریلوی)نے جلسے ،جلوس اور ریلیاں نکالیں ، وہیں وہابی دیوبندی مکتبہ فکر کے علماء نے بھی ریلیاں وغیرہ نکالیں ۔بلکہ اب تو مختلف موضوعات سے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کرتے ہیں ۔مثلاََتحفظ ناموس رسولت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم ،ختم نبوت کانفرس ، تحفظ ختم نبوۃوغیرہ ۔

میلاد اور جلوس میلاد پر اعتراض کرنے والے دیابنہ اور وہابیہ سے ہمارے سوال ؟

حضورصلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کے 23سالہ ظاہری دور نبوت میں کفار و منافقین نے سرکار صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی کئی بار گستاخیاں کیں بلکہ کئی طرح اذیتیں بھی دیں ۔(معاذ اللہ)

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نے مذمت میں موجودہ ہیت کذائیہ پر کوئی ریلی یا جلوس نکالنے کا حکم دیا ؟

کیا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مذمت میں موجودہ ہیت کذائیہ پر کوئی ریلی یا جلوس نکالا یا نکالنے کا حکم دیا ؟

کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مذمت میں موجودہ ہیت کذائیہ پر کوئی ریلی یا جلوس نکالا یا نکالنے کا حکم دیا ؟

کیا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مذمت میں موجودہ ہیت کذائیہ پر کوئی ریلی یا جلوس نکالا یا نکالنے کا حکم دیا ؟

کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مذمت میں موجودہ ہیت کذائیہ پر کوئی ریلی یا جلوس نکالا یا نکالنے کا حکم دیا ؟

کیا کسی صحابی رضی اللہ عنہ نے مذمت میں موجودہ ہیت کذائیہ پر کوئی ریلی یا جلوس نکالا ؟

چلیں حضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کے وصال کے بعد مسلمہ کذاب نے نیوت کا جھوٹا دعویٰ کیا تو کیا صحابہ کرام یا تابعین عظام علہیم الرضوان اجمعین نے کوئی مذمتی اجلاس یا ریلی کا اہتمام کیا ہے؟تحفظ ختم نبوت یا تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کے نام سے کوئی اجتماع کیا ؟

ہو سکتا ہے کہ کوئی یہ کہہ دے کہ صحابہ یا تابعین نے تو مذمتی جلوس و ریلیاں اس لئے نہیں نکالیں کہ وہ تو ایسے گستاخوں کے خلاف اعلان جہاد کر کے انہیں وصلِ جہنم کر دیتے تھے ۔ تو فقیر یہ عرض کرتا ہے کہ اگر یہی بات ہے تو پھر تمہاری مذمتی ریلیاں و جلوس تو خود تمہارے اصول کے خلاف ، صحابہ و تابعین کے طریقے کے خلاف ٹھہرے ۔ اور تمہاری نام نہاد جہادی تنظیمیں نے ایسے گستاخوں کے خلاف اعلان جہاد کر کے انہیں وصل جہنم کی بجائے مذمتی جلوس و ریلیاں نکالتے رہے ۔ آخرکیوں؟جب تم حضرات جہاد کے بڑے دعویدار ہو تو یہاں سکوت کیوں اختیارکیا ؟

بحرحال خلط مبحث کی بجائے صرف ہمیں مروجہ مذمتی ریلویوں اور جلوسوں کا ثبوت فراہم کریں ۔ اور یہ بھی بتائیں کہ تمہاری ان ریلویوں اور جلوسوں کی شرعی حیثیت و اہمیت کیا ہے ؟

اور ان میں شامل ہونے کارِ ثواب اور نجاتِ اخروی کا سبب ہو گا کہ نہیں ؟

شیطانی قوم نے ہمیشہ مسلمانوں کو بدعتی کہا : الحمد للہ عزوجل ہم نے اصول وہابیہ کے مطابق یہ ثابت کیا کہ وہابی علماء بے شمار ایسے کام کر رہے ہیں جو کہ خود ان کی بدعت کی تعریفوں اور اصولوں کے مطابق بدعت ضلالہ ہیں ۔ لیکن یہ لوگ اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھتے اور اہل سنت و جماعت پر کفر و شرک کے فتوے لگاتے جاتے ہیں ۔اس لئے تو ہم کہتے ہیں کہ : (طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط محترم قارئینِ کرام : مقرر کےلیے چار شرائط ہیں ، ان میں ایک بھی نہ پائی جائے تو تقریر...