Tuesday, 28 November 2017

دیابنہ اور وہابیہ کے اصول بدعت کے مطابق دلائل الخیرات بدعت ہے مگر ؟

دیابنہ اور وہابیہ کے اصول بدعت کے مطابق دلائل الخیرات بدعت ہے مگر ؟

علماے دیوبند کی کتاب المہند میں درود شریف کی کتاب’’ دلائل الخیرات‘‘ کے بارے میں لکھا ہے کہ : ہمارے نزدیک حضرت صلی الله عليه و علیٰ وآله و صحبہ وسلم پر درودشریف کی کثرت مستحب اور نہایت موجب اجر و ثواب طاعت ہے خواہ دلائل الخیرات پڑھ کر ہو یا درود شریف کے دیگر رسائل مولفہ کی تلاوت سے ہو،لیکن افضل ہمارے نزدیک وہ درود ہے جس کے لفظ حضرت سے منقول ہیں گو غیر منقول کا پڑھنا بھی فضلیت سے خالی نہیں اور اس بشارت کا مستحق ہو ہی جائیگاکہ جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا حق تعالیٰ اس پرد س مرتبہ رحمت بھیجئے گا ۔۔۔خود ہمارے شیخ حضرت مولناگنگوہی قدس سرہ اور دیگر مشائخ دلائل الخیرات پڑھا کرتے تھے ۔ (المہند صفحہ ۴۱،۴۲)

علمائے دیوبند سے ہمارے سوال ؟

یہاں غیر منقول دردو شریف پر اجر و ثواب کا مستحق قرار دیا گیا تو تمہاری بدعت کی تعریف کے مطابق تو دلائل الخیرات کے غیر منقول درود بدعت و گمراہی ٹھہرے آخر کیوں ؟ اس لیے کہ تمہارے علما اس کو پڑھتے ہیں ؟

غیر منقول درود کا پڑھنے پر اجر و ثواب کس طرح مل سکتا ہے جبکہ تمہارے نزدیک تو جس چیز کا ثبوت خیر القرون میں نہ ہو اور اس کو اجر و ثواب کی نیت سے کیا جائے تووہ بدعت ضلالہ بن جاتا ہے تو یہاں بدعت کی بجائے ثواب کیوں کر ٹھہرا ؟

ہم کہتے ہیں کہ بدعت کی رٹ لگانے والے دلائل الخیرات کے ان درود شریف جو کہ خود ان کے نزدیک بھی غیر منقول ہیں ان کو بدعت ضلالہ قرار دیں اور ان کے پڑھنے پڑھانے والوں کو بدعتی ،گمراہ و جہنمی ۔یا پھر اپنے اصول و مطالبہ کے مطابق ان تمام درود کا ثبوت نبی پاک صلی الله عليه و علیٰ وآله و صحبہ وسلم ،صحابہ یا تابعین علہیم الرضوان اجمعین سے ثابت کریں ؟

جو کام وہابی کریں وہ بدعت نہیں جو سنی کریں وہ بدعت

عجیب بات ہے کہ ’’الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ‘‘ پر بعض وہابی اپنی جہالت کی بناء پر غیر منقول قرار دے کر بدعت بدعت کی رٹ لگائیں لیکن خود اپنے علماء کی پسندیدہ کتاب دلائل الخیرات میں موجودغیر منقول درود شریف ( ایسے درود شریف جو یعنی نبی پاک صلی الله عليه و علیٰ وآله و صحبہ وسلم ، صحابہ و تابعین کرام علہیم الرضوان اجمعین سے بھی ثابت نہیں ہیں۔لیکن اس کے باوجودان غیر منقول درود شریف کو اپنے ہی اصول کے مطابق بدعت ضلالہ قرار دینے کی بجائے ان ) پر اجر و ثواب، دس دس رحمت ،برکتیں اور گناہوں کی مغفرت کی بشارتیں سنائیں۔

اب ہے کسی بدعت کے ٹھیکے دار مولوی میں ہمت جو یہ کہے کہ دلائل الخیرات کے یہ غیر منقول دردو شریف دین سے خارج ہیں ،دین سمجھ کر نہیں پڑھے جاتے ،یا ثواب سمجھ کر نہیں پڑھتے ۔ لہٰذا اب اگر ان کو اپنے اصول بدعت کے مطابق بدعت و گمراہی کہیں تو اکابرین علماے دیوبند بدعتی و گمراہ قرار پاتے ہیں اور اگر ان کو بدعت نہ کہیں تو پھر ان کے من گھڑت اصول بدعت پاش پاش ہو جاتے ہیں۔ اور یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ وہابی لوگ خود جو مرضی ہیں کریں اس کو بدعت نہیں کہتے باقی سنیوں پر بدعت بدعت کے فتوئے لگاتے جائیں گے۔(طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...