Thursday, 9 November 2017

اعلیٰحضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ فرماتے ہیں : اگر کوئی میرے دل کے دو (2) ٹکڑے کردے تو

اعلیٰحضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ فرماتے ہیں : اگر کوئی میرے دل کے دو (2) ٹکڑے کردے تو ایک پر لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ اور دوسرے پر مُحَمَّدٌرَّسُولُ اللہ لکھا ہوا پائے گا

اعلیٰحضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ کی ذاتِ با برکات میں اَدَب و تعظیم کا کیسا جذبہ تھا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فنا فِی اللہ اور فنا فِی الرَّسول کے اعلیٰ منصب پر فائز تھے ،اللہ عَزَّوجَلَّ اوراس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی محبت آپ کے دل پر نقش ہوچکی تھی،جیساکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک موقع پر خود ارشاد فرمایا: اگر کوئی میرے دل کے دو (2)ٹکڑے کردے تو ایک پر لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ اور دوسرے پر مُحَمَّدٌرَّسُولُ اللہ لکھا ہوا پائے گا۔ (سوانحِ امام احمد رضا ،ص۹۴)

حبیبِ خُدا کا نظارہ کروں میں دِل و جان اُن پر نِثارا کروں میں

خُدا ایک پر ہو تو اِک پر محمد اگر قَلب اپنا دو پارہ کروں میں

خُدارا! اب آؤ کہ دَم ہے لَبوں پر دَمِ واپسی تو نظارہ کروں میں

( طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی )

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...