۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ ﷺ کی قبر انور کا وہ حصہ جو آپ ﷺ کے جسد اقدس سے ملا ہوا ہے وہ عرش و کرسی سے بھی افضل ہے۔ اس پر اجماع امت ہے اور اجماع نص قطعی ہوتا ہے۔
صاحب دُر مختار رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
ما ضم اعضاء ه عليه الصلوٰة والسلام فانه افضل مطلقاً حتی من الکعبة و العرش و الکرسی.
)در المختار، 2 : 626)
وہ حصہ زمین جو جسد اقدس سے ملا ہوا ہے وہ مطلقاً افضل ہے، یہاں تک کہ کعبہ عرش اور کرسی سے بھی افضل ہے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ نے اجماع امت سے نقل کیا ہے کہ جس جگہ اعضاء مبارک ملے ہوئے ہیں وہ کعبہ سے بھی افضل ہے، اسی طرح امام عقیل حنبلی رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ یہ جگہ عرش سے بھی افضل ہے۔
)رد المختار، 2 : 626)
No comments:
Post a Comment