۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔
کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک میں دیکھتا ہو جو تم نہیں دیکھتے۔
۔ترمذی۔ابن ماجہ۔ مشکوۃ
حضرت عبدالرحمن بن عائش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے اپنے رب تعالی کو احسن صورت میں دیکھا۔ مشکوۃ۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں بلا شبہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو دو بار دیکھا ایک بار سر کی انکھ سے اور ایک بار دل کی انکھ سے۔طبرانی۔
دوسری طرف حضرت موسی علیہ السلام نے سوال کیا ، اے میرے رب مجھے اپنا دیدار دکھا کہ میں دیکھوں۔
فرمایااگر یہ پہاڑ اپنی جگہ قایم رہا تو تم بھی مجھ کو دیکھ لو گے۔
ایسے موقع پر کیا خوب فرمایا اعلیحضرت نے
کس کو دیکھا یہ موسی سے پوچھے کوئی
آنکھ والوں کی ہمیت پہ لاکھوں سلام -
No comments:
Post a Comment