ہوئے تم اپنے فتوؤں کی روشنی میں مشرک تو ہم کیا کریں
دیوبندی اپنے ہی فتوؤں کی روشنی میں مشرک : دیوبندی وہابی کہتے ہیں جو اللہ کے علاوہ کسی کو داتا مانتا ہے وہ مشرک ہو ہوجاتا ہے ۔ کیونکہ "داتا" اللہ کا نام ہے ۔ وہابیہ دیوبندیہ کا امام مولوی اسماعیل دہلوی لکھتا ہے کہ : جو اولیاء کی شان میں لفظِ داتا بولے اس پر شرک ثابت ہوتا ہے ۔ (تقویۃ الایمان صفحہ نمبر 26 مطبوعہ دار الکتب السلفیہ اردو بازار لاہور)
یعنی جو اللہ کے علاوہ کسی نبی یا کسی ولی کو "داتا" کہے وہ مشرک ہو جائے گا ۔
اب آیئے دیوبندیوں کے حکیم الاّمت کا واقعہ پڑھتے ہیں
دار العلوم دیوبند کا مہتمم قاری طیب دیوبندی لکھتا ہے کہ : حضرت تھانوی وفات سے تقریبا دو سال قبل دانت درست کرانے کے لئے لاہور تشریف لے گئے تو واپسی سے ایک دن قبل لاہور کے قبرستانوں کی زیارت کے لئے بھی نکلے سلاطین کی قبروں پر بھی گئے اور مساکین کی قبریں بھی دیکھیں فاتحہ پڑھی ۔ ایصال ثواب کیا ۔ اس سلسلہ میں حضرت علی ہجویری معروف بہ داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر پہنچ کر دیر تک مراقب رہے ۔ وصل صاحب مرحوم بلگرامی ساتھ تھے اور انہوں نے ہی یہ واقعہ مجھے سے تھانہ بھون میں بیان فرمایا تھا کہ داتا بخش کے مزار سے لوٹتے ہوئے فرمایا کہ کوئی بہت بڑے شخص معلوم ہوتے ہیں ۔ میں نے ہزارہ ملائکہ کو ان کے سامنے صف بستہ دیکھا ۔ (حفظ الایمان معہ تغیر العنوان صفحہ نمبر 68 ناشر انجمن ارشاد المسلمین لاہور)،(ملفوظاتِ حکیم الامت جلد30 نمبر صفحہ نمبر 59 مطبوعہ ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان،چشتی)،(عالَمِ برزخ، صفحہ 25، مکتبہ مدنیّہ اردو بازار لاہور مہتمم دار العلوم دیوبند قاری طیب دیوبندی)،اسی واقعہ کو تھانوی کے سفر نامہ میں بھی نقل کیا گیا ملاحظہ ہو الاصفار عن برکات لبعض الاسفار، صفحہ 74 مطبوعہ ھند)
دیوبندیوں کے حکیم الاُمّت جناب اشرف علی تھانوی کے اس عمل سے درج ذیل چیزیں ثابت ہوئیں ۔
(1) اشرف علی تھانوی مزارات پر گیا جو کہ دیوبندی دھرم میں شرک وبدعت ہے ۔
(2) مراقبہ کیا جو کہ تقویة الایمانی فتوے کی رُو سے شرک ہے ۔
(3) قبر پر جا کر ایصالِ ثواب کیا ۔
(4) تھانوی نے ہزاروں فرشتے داتا کے دربار میں صف بستہ دیکھے ۔ جس سے پتہ چلا کہ مزارات پر اللہ کی خاص رحمت کا نزول ہوتا ہے اور ایسے مقامات پر دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں ۔
(5) تھانوی نے حضرت علی ہجویری رحمۃ اللّٰہ علیہ کو داتا کہا ۔ دیوبندی بتائیں کہ اگر اللہ کے علاوہ کسی کو داتا ماننا شرک ہے تو تھانوی اور یہ سب لکھنے والے دیوبندی کون ہوئے ؟
No comments:
Post a Comment