Sunday, 13 October 2019

حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام اربابِ تسلیم کے امام اور اہلِ طریقت کے پیشوا ہیں

حضرت سیّد علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو سب کے سب تسلیم و رضا کے مسئلہ پر اپنا امام و پیشوا مانتے چلے آ رہے ہیں اور آپ تمام اربابِ تسلیم کے امام اور اہلِ طریقت کے پیشوا ہیں ۔(کشف المحجوب مترجم صفحہ 175 مطبوعہ مکتبہ شمس و قمر بھاٹی گیٹ لاہور)

نوٹ : یاد رہے ہم اہلسنّت و جماعت کے نزدیک حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ تاجدار ولایت ہیں ہم ادنیٰ غلام ہیں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے اہلسنّت و جماعت حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کو بھی اپنا امام و پیشوا مانتے ہیں اور حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو بھی رافضی حُبِّ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کی آڑ میں مقامِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا انکار و توہین کرتے ہیں اور ناصبی و خارجی حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے مقام کا انکار و توہین کرتے ہیں ہم اہلسنّت و جماعت ناصبیوں ، خارجیوں اور رافضیوں کے ںظریات سے بری الذمہ ہیں اور ان فتنوں سے اللہ عزّ و جل کی پناہ مانگتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں رافضی ، خارجی اور ناصبی فتنے کے شر سے بچائے اور جملہ اہلسنّت کو اِن کے شر سے محفوظ رکھے آمین ۔ دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری پر کفر کے فتوے تحقیق

ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری پر کفر کے فتوے تحقیق محترم قارئین کرام : علامہ اقبال اور قائداعظم کے خلاف فتوی دینے کے سلسلے میں تج...