Friday, 18 October 2019

کسی مومن کے دل میں میری محبت اور حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا بغض جمع نہیں ہو سکتا

شیر خدا حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی محبت اور حضرت سیدنا صدیق اکبر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے بغض کے بارے میں فرمایا : لا یجتمع حبی و بغض ابی بکر و عمر فی قلب مومن ولایجتمع بغضی وحب ابی بکر و عمر فی قلب مومن ۔
ترجمہ : شیر خدا حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کسی مومن کے دل میں میری محبت اور حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا بغض جمع نہیں ہو سکتا اور اس طرح کسی مومن کے دل میں میری دشمنی اور حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی محبت جمع نہیں ہو سکتی ۔ (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ اجمعین) ۔ (کنزالعمال مترجم اردو جلد نمبر 7 صفحہ نمبر 23 مطبوعہ دارالاشاعت اردو بازار کراچی،چشتی)،(المعجم الاوسط للطبرانی من اسمہ علی، حدیث نمبر 3920 جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 79)

حکم بن حجل سے روایت ہے کہ شیر خدا حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ۔ جو بھی مجھے حضرت ابوبکر و عمر رضی ﷲ عنہما پر فضیلت دے اس پر جھوٹ بولنے کی حد جاری کروں گا ۔ (کنزالعمال مترجم اردو جلد نمبر 7 صفحہ نمبر 23 مطبوعہ دارالاشاعت اردو بازار کراچی،چشتی)،(الصارم المسلول صفحہ نمبر 405)

اصبغ بن نباتہ سے روایت ہے کہ شیر خدا حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ۔ جو مجھے حضرت ابوبکر صدیق رضی ﷲ عنہ پر فضیلت دے گا ، اسے بہتان کی سزا میں درے لگاؤں گا اور اس کی گواہی ساکت ہوجائے گی یعنی قبول نہیں ہوگی ۔ (کنزالعمال کتاب الفضائل حدیث نمبر 36097 جلد نمبر 7 صفحہ نمبر 17)

شیر خدا حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے معلوم ہوا کہ کچھ لوگ مجھے حضرت ابوبکر و عمر رضی ﷲ عنہما سے افضل بتاتے ہیں ۔ آئندہ جو مجھے ان سے افضل بتائے گا وہ بہتان باز ہے ۔ اسے وہی سزا ملے گی جو بہتان لگانے والوں کی ہے ۔ (تاریخ دمشق جلد نمبر 30 صفحہ نمبر 382) ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈکٹڑ فیض احمد چشتی)

1 comment:

  1. السلام علیکم ڈاکٹر صاحب اللّٰہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے⁦❤️⁩

    ReplyDelete

ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری پر کفر کے فتوے تحقیق

ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری پر کفر کے فتوے تحقیق محترم قارئین کرام : علامہ اقبال اور قائداعظم کے خلاف فتوی دینے کے سلسلے میں تج...