Wednesday 9 October 2019

اگر آل محمد رضی اللہ عنہم سے محبت کرنے کا نام رافضی ہوجانا ہے تو سارا جہان جان لے کہ میں رافضی ہوں

0 comments
اگر آل محمد رضی اللہ عنہم سے محبت کرنے کا نام رافضی ہوجانا ہے تو سارا جہان جان لے کہ میں رافضی ہوں

محترم قارئینِ کرام : امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ پر اہل بیت رضی اللہ عنہم کی محبت و مؤدت کی وجہ سے بعض شر پسندوں نے رافضی ہونے کے فتوے اور تہمت لگائی ۔ یاد رہے کہ چاروں آئمہ فقہ علیہم الرّحمہ کی فطرت میں محبت اور مودت اہل بیت رضی اللہ عنہم تھی ، ان کے علم اور ایمان کا خمیر محبت اور مودت اہل بیت رضی اللہ عنہم سے اٹھا تھا ۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے دیوان میں فرماتے ہیں :

يَا آلَ بَيْتِ رَسُوْلِ اللّٰهِ حُبُّکُمْ
فَرْضٌ مِّنَ اللّٰهِ فِی الْقُرْآنِ اَنْزَلَهُ

ترجمہ : اے اہل بیت رسول رضی اللہ عنہم تمہاری محبت اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرض کردی ہے اور اس کا حکم قرآن میں نازل ہوا ہے ۔

يَکْفِيْکُمْ مِنْ عَظِيْمِ الْفَخْرِاَنَّکُمْ
مَنْ لَمْ يُصَلِّ عَلَيْکُمْ لَا صَلاَة لَهُ

ترجمہ : اے اہل بیت رضی اللہ عنہم تمہاری عظمت اور تمہاری شان اور تمہاری مکانت کی بلندی کے لئے اتنی دلیل کافی ہے کہ جو تم پر درود نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی ۔

دوسرے مقام پر فرمایا

اِنْ کَاْن رَفْضًا حُبُّ آلِ مُحَمَّدٍ
فَلْيَشْهَدِ الثَّقَلاَن اَنِّيْ رَافِضٌ

ترجمہ : اگر آل محمد رضی اللہ عنہم سے محبت کرنے کا نام رافضی ہوجانا ہے تو سارا جہان جان لے کہ میں رافضی ہوں ۔ (دیوان امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ مترجم مطبوعہ جمبو سر گجرات انڈیا صفحہ نمبر 173 ، 212)۔(طالبِ دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔