Monday, 21 October 2019

اللہ کے سوا کسی کو داتا و گنج بخش کہنا شرک ہے ہوئے تم خود ہی مشرک جناب

اللہ کے سوا کسی کو داتا و گنج بخش کہنا شرک ہے ہوئے تم خود ہی مشرک جناب

دیوبندی اپنے ہی فتوؤں کی روشنی میں مشرک کیونکہ دیوبندی وہابی کہتے ہیں جو اللہ کے علاوہ کسی کو داتا مانتا ہے وہ مشرک ہوجاتا ہے کیونکہ "داتا" صرف اللہ ہے ۔ امام الوہابیہ و دیابنہ اسماعیل دہلوی لکھتا ہے : جو اولیاء کی شان میں لفظِ داتا بولے اس پر شرک ثابت ہوتا ہے ۔ (تقویۃ الایمان صفحہ نمبر 26 مطبوعہ دار الکتب السلفیہ اردو بازار لاہور)

مفتی ولی حسن ٹونکی دیوبندی لکھتا ہے : حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ داتا گنج بخش ہیں ۔ (تذکرہ اولیائے ہند و پاکستان صفحہ نمبر 4 مطبوعہ عثمانیہ بکڈپو حیدر آباد ہند،چشتی)

مفتی ولی حسن ٹونکی دیوبندی لکھتا ہے : حضرت خواجہ معن الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کے مزار پر چلہ کیا اور وقت رخصت یہ شعر کہے :

گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا
ناقصاں را پیر کامل کاملاں را راہنما

جن کے متعلق اتنی بڑی ہستی یہ کہے ان کے مقام کا اندازہ لگائیں اور آپ داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے بھی مشہور ہیں ۔ (تذکرہ اولیائے ہند و پاکستان صفحہ نمبر 35 مطبوعہ عثمانیہ بکڈپو حیدر آباد ہند) ۔ (یہی اشعار دیوبندیوں کے مولوی عبد الماجد دریا آبادی دیوبندی نے اپنی کتاب تصوفِ اسلام میں نقل کیئے دیکھیئے تصوفِ اسلام صفحہ نمبر 34 مطبوعہ دار امصنفین اعظم گڑھ انڈیا)

مفتی ولی حسن ٹونکی دیوبندی نے داتا اور گنج بخش فیض عالم لکھ کر ان القابات پر کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ بطور دلیل پیش کیا ہے کہ اس سے ان کے مقام کا اندازہ لگائیں کیوں جی دیوبندیو اللہ کے ماسوا کو گنج بخش اور داتا لکھ کر کر آپ کے مفتی صاحب تمہارے تقویۃ الایمانی فتوے کے مطابق مشرک ہوئے کہ نہیں اگر نہیں تو کیوں جناب ؟ ۔ اگر اللہ کے علاوہ کسی کو داتا ماننا شرک ہے تو آپ کے مفتی نے حضرت یجویری رحمۃ اللہ علیہ کو نہ صرف داتا مانا بلکہ گنج بخش ہر دو عالَم یعنی دونوں عالموں میں خزانے لٹانے والا تائیداً مانا ، کیا تمہارا مفتی مشرک ہوا یا نہیں ؟ ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...