Tuesday, 2 January 2018

تقلید کا انکار اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کی توہین کرنے والوں کو پیغام

تقلید کا انکار اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کی توہین کرنے والوں کو پیغام

مشہور اھلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب لکھتے ہیں : جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مطلقا تقلید آئمہ کا انکار کرتے ہیں یہ غلط ہے ہم ہر ایسے شخص کو جو نہ تفسیر جانتا ہے ، نہ حدیث و فقہ کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کے اقوال ٹھکرانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں ایسے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ھیں ۔
اور مزید لکھتے ھیں : جو لوگ آئمہ کرام علیہم الرحمہ کی شان میں سوء ظن رکھتے ھیں اور گستاخی و بے ادبی کرتے ھیں ایسے لوگ قلبی طور پر بدبخت ھیں اور ان کا خاتمہ برا ھونے کا اندیشہ ھے ۔ ( آئمہ علیہم الرحمہ کے گستاخ و بے ادب غیر مقلد اھلحدیث مکتبہ فکر کے لوگوں کےلیئے لمحہ فکریہ اپنے انجام کی فکر کرو )
اور آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی ھدایت و درایت پر اجماع امت ھے ۔
( پڑھیئے کتاب داؤد غزنوی صفحہ نمبر 373 مطبوعہ فاران اکیڈمی اھلحدیث مکتبہ فکر اردو بازار لاھور )

مزید لکھتے ہیں : وہ تقلید کو بعض حالتوں میں واجب قرار دیتے تھے اور بعض میں جائز سمجھتے تھے ۔
گویا کہ بے دلیل بات ماننی بعض حالتوں میں واجب اور بعض میں جائز ہوتی ہے ؟

آگے لکھتے ہیں : ائمہ اہل سنت میں سے کسی ایک امام کی تقلید کو جو بغیر تعین کے ہو واجب قرار دیتے تھے ۔ (داؤد غزنوی ص 375)

امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ کے گستاخ کا خاتمہ ایمان پر نہیں ہوگا گستاخ امام اعظم مرتد ہو ،کر مرا اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ کی شان میں بے ادبی کرنے والا اہلحدیث وہابی نہیں ہوسکتا ۔(داؤد غزنوی صفحہ نمبر 384 سیّد داؤد غزنوی اہلحدیث عالم دین)

اھلحدیث عالم داؤد غزنوی صاحب فرماتے ہیں : مولوی اسحاق جماعت اھلحدیث کو امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی روحانی بد دعا لے ڈوبی جو لوگ اتنے جلیل القدر امام کی شان میں گستاخانہ نظریہ رکھتے ہوں ان میں اتحاد کیسے ھو سکتا ہے ۔( پڑھیئے کتاب داؤد غزنوی صفحہ نمبر 136 ، 137 مطبوعہ فاران اکیڈمی اھلحدیث اردو بازار لاہور) خدا کرے جاہل ، بد تمیز اور گستاخان امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ غیر مقلد وھابی حضرات کو اپنے اس بڑے کی بات سمجھ آجائے اور وہ آئمہ کرام علیہم الرّحمہ خصوصا امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں گستاخی سے توبہ کریں اور آئیندہ گستاخی سے باز آجائیں ورنہ یونہی بھٹکتے رہو گے اے اللہ والوں کے گستاخ و بے ادب لوگو ۔

اھلحدیث عالم علامہ داؤد غزنوی صاحب لکھتے ہیں : جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مطلقا تقلید آئمہ کا انکار کرتے ہیں یہ غلط ہے ہم ہر ایسے شخص کو جو نہ تفسیر جانتا ہے ، نہ حدیث و فقہ کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کے اقوال ٹھکرانے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں ایسے لوگ غلط فہمی میں مبتلا ھیں ۔
اور مزید لکھتے ھیں : جو لوگ آئمہ کرام علیہم الرحمہ کی شان میں سوء ظن رکھتے ھیں اور گستاخی و بے ادبی کرتے ھیں ایسے لوگ قلبی طور پر بدبخت ھیں اور ان کا خاتمہ برا ھونے کا اندیشہ ھے ۔ ( آئمہ علیہم الرحمہ کے گستاخ و بے ادب غیر مقلد اھلحدیث مکتبہ فکر کے لوگوں کےلیئے لمحہ فکریہ اپنے انجام کی فکر کرو )
اور آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی ھدایت و درایت پر اجماع امت ھے ۔
( پڑھیئے کتاب داؤد غزنوی صفحہ نمبر 373 مطبوعہ فاران اکیڈمی اھلحدیث مکتبہ فکر اردو بازار لاھور )
ہم اس پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرتے صرف دعا کرتے ھیں اے اللہ سڑک چھاپ جاہل لوگوں کو آئمہ کرام علیہم الرّحمہ کی شانوں میں بے ادبی و گستاخی کرنے سے بچا اور انہیں ھدایت عطاء اور اپنے بڑوں کی بات ماننے کی توفیق عطاء فرماء آمین ۔

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...