Tuesday, 31 March 2015

یعنی علم غیب کا جاننا رسولوں کی رسالت کی دلیل ہے.

امام اہلسنّت أبو منصور الماتريدي ؒ (المتوفى: ۳۳۳هـ) کا "عقیده علم غیب ".

تفسير الماتريدي = تأويلات أهل السنة (۲ /۵۴۱)

"إذ علم الغيب آية من آيات رسالته"
یعنی علم غیب کا جاننا رسولوں کی رسالت کی دلیل ہے.

علمائے دیوبند نے فخریہ طورپرخودکوعقائدمیں الماتريدي تسلیم کیاہے. (عقائدعلمائےدیوبند 213)
علمائےدیوبندکونمک حلالی کاثبوت دیتےہوئےامام اہلسنّت أبو منصور الماتريدي ؒ کاعقیدہ علم غیب قبول کرناچاہئے..

انبیاء علیہ اسّلام کے علوم پر لفظ علم غیب کا اطلاق سلف سے تواتر کے ساتهه مروی ہے.جبکہ لفظ "عالم الغیب" کا اطلاق صرف الله ربّ العزّت پر جائز ہے اور یہ خاصہ ربّ العزّت ہے. مخلوق کے علم پر "عالم الغیب" کا اطلاق شرک ہے.

مگر فریق مخالف اہلِ سنّت پر جهوٹ ،کذب ، بہتان لگاتے ہوے پراپیگنڈہ کرتاہے کہ اہلِ سنّت اللہ کے نبی ﷺ کو عالم الغیب مانتے ہیں ( اختلاف امت اور صراط مستقیم . مولانا یوسف لدهیانوی 38 ).

انبیاء علیہ اسّلام کے علوم پر لفظ علم غیب کے اطلاق پر فریق مخالف کا ناقوس اعظم مولاناسرفرازگکهڑوی مغالطہ دیتےہوئے لکهتےہیں
حضورﷺکو الله تعالی نے غیب کی خبروں سے وافر حصّہ عطافرمایاہےلیکن یہ سب ،اخبار غیب،انباءغیب،ہے "علم غیب نہی ہے". ( ازالتہ الریب مولاناسرفرازگکهڑوی ).

جبکی امام اہلسنّت أبو منصور الماتريدي ؒ (المتوفى: ۳۳۳هـ) نے انبیاء علیہ اسّلام کے علوم پر لفظ علم غیب کا اطلاق کیاہے.

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...