Sunday, 22 March 2015
اعتراض = فقہ حنفی اور حدیث میں ٹکراو هے اب عمل کس پرکرنا چائیے ؟ حدیث محمد رسول الله ﷺ کی هے ، اور فقہ اماموں کی بنائی هوئی هے
جواب = یہ بہت پرانا اعتراض اور جهوٹ هے ، جس کو فرقہ جدید اهل حدیث کے جہلاء نقل در نقل چلے آرهے هیں ، اور اس وسوسہ کے ذریعہ عوام کو بآسانی بے راه کرلیتے هیں ، اس وسوسہ کے استعمال کا طریقہ یہ هوتا هے کہ کسی مسئلہ میں اگر مختلف احادیث وارد هوئی هوں ، اور فقہ حنفی کا کوئی مسئلہ بظاهر کسی حدیث کے خلاف نظرآتا هو ، تو یہ حضرات اس کو بڑے زور وشور سے بار بار بیان کرتے هیں ، لمبے چوڑے بیانات وتقریریں کرتے هیں ، اور اس پر کتابچے اور رسائل لکهتے هیں ، اور فقہ حنفی کو حدیث کے مخالف ثابت کرنے کی ناکام ونامراد کوشش کرتے هیں ، اور اس طرح ان وساوس کی ترویج و تشہیر کی کوشش کرتے هیں ، حالانکہ اس فقہی مسئلہ کے موافق حدیث و دلیل بهی هوتی هے ، لیکن یہ اس کوچهپا دیتے هیں ، اس کا بالکل ذکرهی نہیں کرتے ، اور اگرکوئی اس فقہی مسئلہ کے موافق حدیث ودلیل ذکر کربهی دے تو اس پر " ضعیف یا موضوع " کا لیبل لگا دیتے هیں ، اب ایک عام آدمی کو فقہی مسائل اوراحادیث کے علوم کی کیا خبرهے ، خود فرقہ جدید اهل حدیث کے ان نام نہاد شیوخ کو کچھ پتہ نہیں لیکن بس " اندهوں میں کانا راجہ " والی بات هے ، لہذا اگر یہ اعتراض وه قبول کرلے تو پهر وه فقہ حنفی کی مخالفت پرکمر بستہ هوجاتا هے ، بلکہ اپنی گذشتہ زندگی پر توبہ واستغفار بهی کرتا هے ، اور اپنے زعم میں بہت خوش هوتا هے کہ الحمد لله اب میں توحید و سنت کی دولت سے مالا مال هوگیا هوں ، اب مجهے صراط مستقیم مل گیا هے ، حالانکہ اس جاهل کو کیا پتہ کہ جس وسوسہ کی بنا پر میں " فرقہ اهل حدیث یا غیرمقلدیت " قبول کر رها هوں ، یہ تو انگریز کی سیاسی ضرورت تهی ، جس کو چند خوش نما نعروں کے ساتھ هندوستان میں وجود میں لایا گیا ، جیسا کہ قادیانیت ، پرویزیت ، نیچریت ، خاکساریت ، دیوبندیت ، سب استعمار اور اعداء اسلام کی حاجت و ضرورت کا دوسرا نام هے ، هر فرقہ کے بانیان کو علماء حق علماء احناف علماء اھلسنت و جماعت کو بدنام کرنے اوران کی تحریک کو کمزور کرنے کے لیئے مختلف کام و محاذ سپرد کیئے گئے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک کا سفر چشم کشا مضمون
مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک کا سفر چشم کشا مضمون محترم قارئینِ کرام ارشادِ بارعی تعالیٰ ہے : سُبْحٰنَ الَّذِیۡۤ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیۡلًا...

-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
-
حق بدست حیدر کرار مگر معاویہ بھی ہمارے سردار محترم قارئین : اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرما...
No comments:
Post a Comment