Monday, 23 March 2015

سوال نمبر 24 : علمائے دیوبند کے نزدیک مولوی اسمٰعیل دہلوی مصنف تقویۃ الایمان وصراط مستقیم کیسے شخص ہیں ؟

جواب :مولوی اسمٰعیل دہلوی اعلےٰ درجہ کے متقی، پرہیز گار، شہید،ولی اﷲتھے ۔ علمائے دیوبند کے نزدیک مولوی اسمٰعیل کی ولایت قرآن مجید سے ثابت ہے۔ چنانچہ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی نے اپنے فتاویٰ میں لکھا ہے ۔
حوالہ ۔ فتاویٰ رشیدیہ حصہ سوم صفحہ ۴۹ ۔ "اِن ْ اَوْلیَاء ُ ہ اِلاَّ المُتَّقُون" کوئی نہیں اولیاء حق تعالیٰ کا، سوائے متقیوں کے۔ بموجب اس آیت کے مولوی اسمٰعیل ولی ہوئے۔ اسکے بعد حدیث سے مولوی اسمٰعیل کی شہادت بھی ثابت کی ہے ۔
فائدہ: عقیدت اسی کو کہتے ہیں ۔قرآن وحدیث سے مولوی اسمٰعیل کوولی وشہید بناڈالا۔ مگر غوث پاک رضی اﷲتعالےٰ عنہ وغیرہ اولیائے کرام کے لئے کبھی ایسی تکلیف گوارہ نہ ہوئی۔ ان کی گیارہویں اور فاتحہ کوبھی شرک وبدعت کہتے کہتے عمرگزار دی ۔

No comments:

Post a Comment

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں محترم قارئینِ کرام : علماء امت کا فیصلہ ہے کہ جن اختلافی مسائل میں ایک سے زائد صورتیں "سنّت&quo...