Monday, 23 March 2015

سوال نمبر,15 12.13,14 ۔ علمائے دیوبند کے نزدیک امام حسین رضی اﷲتعالیٰ عنہ کامرثیہ لکھنا کیسا ہے ؟

جواب۔ لکھنا تو درکنا ر۔ اگر لکھا ہوابھی مل جائے، تو جلا دینا یا زمین میں دفن کردینا ضروری ہے ۔ حوالہ ملاحظہ ہو۔ حوالہ ۔فتاویٰ رشیدیہ حصہ سوم صفحہ۱۰۳۔

سوال 13 :مرثیہ جو تعزیہ وغیرہ میں شہید انِ کربلا کے پڑھتے ہیں، اگر کسی شخص کے پاس ہوں، وہ دور کرنا چاہے، تو ان کا جلادینا مناسب ہے یافروخت کردینا ۔ فقط

الجواب ۔ان کا جلانا دینا یا زمین میں دفن کردینا ضروری ہے ۔فقط
تنبیہ: ۔ مسلمانو! ذرا غور کرو امام حسین رضی اﷲتعالے ٰ عنہ کے مرثیہ کو توجلا نا اور زمین میں دفن کرنا ضروری ہے مگرخود مولوی رشید احمد صاحب کا مرثیہ لکھنا درست ہے ۔

سوال نمبر 14۔ علمائے دیوبند کا مرثیہ لکھنا کیسا ہے اور اگر لکھا ہوا مل جائے تو شہید ا ن کربلا کے مرثیے کی طرح اسکوبھی جلا دینا اور زمین میں دفن کرناضروری ہے یا نہیں؟

جواب ۔علماء دیوبند کا مرثیہ لکھنا بلاکراہت جائزو درست ہے۔ شہیدان کربلا رضی اﷲتعالیٰ عنہم کے مرثیہ کی طرح اس کو جلادینا زمین میں دفن کرنا نہیں چاہے ؟
حوالہ ۔کیونکہ دیوبندیوں کے پیشوا مولوی محمود حسن صاحب نے پیر مولوی رشید احمد صاحب کا مرثیہ لکھا اور چھاپ کر شائع کیا ۔ مدت دراز سے ہزاروں کی تعداد میں چھپ کر فروخت ہورہا ہے اور آج تک کسی دیوبندی مولوی نے رشید احمد کے مرثیہ کوجلانے یازمین میں دفن کرنے کا فتویٰ شائع نہیں کیا ۔ لہٰذا ثابت ہوا، دیوبندیوں کے نزدیک علمائے دیوبند کا مرثیہ لکھنا، بلاکراہت درست اور جائز ہے۔ شہیدان کربلا کے مرثیے کی طرح اس کوجلانے یا دفن کردینے کاحکم نہیں ۔ عقید ت مندی اسی کانام ہے ۔

سوال نمبر 15 ۔ ما ہ محرم میں ذکر شہادت امام حسین رضی اﷲتعالیٰ عنہ صحیح روایت کے ساتھ بیان کرنا ۔سبیل لگانا، چندہ سبیل میں دینا ۔ شربت یا دودھ بچوں کوپلانا درست ہے یانہیں؟ دیوبندی مذہب میں ان سب باتوں کاکیاحکم ہے ۔

جواب ۔ صحیح روایت کے ساتھ بھی محرم میں ذکرشہادت حسین رضی اﷲتعالیٰ عنہ ذکر کرنا، دیوبندی مذہب میں حرام ہے۔ سبیل لگانا ،، چندہ سبیل میں دینا ،بچوں کودودھ پلانا سب حرام ہے جیسا کہ مولوی رشید احمد صاحب فرماتے ہیں فتاویٰ رشیدیہ حصہ سوم صفحہ ۱۱۴۔
تنبیہ:۔ مسلمانو!ذار غور سے سنو۔ یہ توسب حرام !مگر ہولی، دیوالی کوجوکفار کے آتش پرستی کے دن ہیں، وہ ان کی خوشی میں جو چیز یں مسلمانوں کے یہاں بھیجیں، وہ سب درست ہے۔ملاحظہ ہو

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...