Monday 23 March 2015

سوال نمبر 10 ۔ کیاکوئی ایسا شخص بھی ہواہے جو اکیلا ہی صدیق اور فاروق دونوں ہو ؟

0 comments
جواب ۔ہاں مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی صدیق اور فاروق دونوں تھے۔ چنانچہ مولوی محمود حسن صاحب ان کی شان میں تحریر فرماتے ہیں ۔
حوالہ ۔ مرثیہ رشیداحمد صفحہ ۱۶
وہ تھے صدیق اور فاروق پھر کہیے عجب کیاہے؟
شہادت نے تہجد میں قدم بوسی کی گرٹھانی۔
فَائدہ
ان دس سوالوں کے جوابات مولوی محمود حسن صاحب صدر مدرس مدرسہ دیوبند کی کتاب "مرثیہ رشید احمد" کے حوالہ سے لکھے ہیں ۔ ایک حوالہ بھی غلط ثابت کردینے پر مبلغ پانچ سوروپیہ انعام ۔ مسلمانو! ذرا تعصب اور ہٹ دھرمی کو چھوڑکر غور سے پڑ ھو اور نظر انصاف سے دیکھو، تو حق و باطل آفتاب سے زیادہ روشن ہوجائے گا۔ معلوم ہوجائے گا کہ مشرک اور بدعتی کون ہے؟ دیکھو علمائے دیوبند اپنے پیروں سے کیسی عقیدت رکھتے ہیں۔ اپنے پیروں کومربی خلائق مانتے ہیں ''بانی اسلام کا ثانی ''جانتے ہیں ۔ یعنی دوسرا خدا ''مسیحائی میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بڑھاتے ہیں'' کعبہ میں پہنچ کر بھی پیر ہی کا ''درگنگوہ'' تلاش کرتے ہیں ''بلاتخصیص سارے جہان کو ان کا خادم اور مطیع جانتے ہیں۔ ان کی حکومت مثل خدا مانتے ہیں ''اپنے پیر کی غلامی کومسلمانی کا تمغہ بتاتے ہیں ''۔
مسلمانو! لِلِّٰہ انصاف کرو اور سچ سچ بتاؤ اور بلارعایت کہو کہ جو لوگ اپنے پیروں سے ایسا عقیدہ رکھتے ہیں، وہ حق پرست یاپیر پرست ،مُوحّد ہیں یامشرک۔۔۔؟

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔