جواب ۔ واقعہ یونہی ہے کہ جب التحیات میں نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم پرنمازی سلام بھیجے گا اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رسالت کی شہادت دے گا، تو یقینا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خیال ضرور نماز ی کے دل میں آئیگا۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کسی کوسلام کیاجائے او ر اس کا خیال دل میں نہ آوے بلکہ سلام کرنے سے پہلے ہی دل میں خیال آتاہے۔ لہٰذا التحیات پڑھتے وقت حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خیال آنا ضروری ہوا ۔ اب خیال کی دوہی صورتیں ہیں۔ تعظیم کے ساتھ آئے گا یاتحقیر کے ساتھ اگر تعظیم کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خیال آیا، تو بقول مولوی اسمٰعیل دہلوی شرک کی طرف کھینچ گیا ۔ کہاں کی نماز اور اگر حقارت کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاخیال کیا، تو یقینا کفر ہوا۔ پھرکیسی نماز ؟ کیوں کہ نبی کی حقارت کفر ہے۔ اب اس کفروشرک سے بچنے کے لئے تیسری صورت یہ ہے کہ التحیات ہی نہ پڑھے مگر مصیبت یہ ہے کہ التحیات پڑھنا نماز میں واجب ہے ۔اور واجب کے قصداً ترک سے نماز پوری نہیں ہوتی۔ لہٰذا التحیات نہ پڑھنے سے بھی نماز پوری نہیں ہوگی۔ خلاصہ یہ ہواکہ اسمٰعیل دہلوی کے اس قول کی بناپر نمازی التحیات پڑھے گا، تو نماز نہیں ہوگی اور نہیں پڑھے گا، تو نماز نہیں ہوگی۔ اسمٰعیل کے مذہب پر نماز توکسی صورت میں ہوگی ہی نہیں۔ البتہ فرق اتنا ہوگا کہ التحیات نہ پڑھنے کی صورت میں شاید کفر و شرک سے بچ جائے ۔
فائدہ:۔کیامزے کی بات ہے کہ کسی صورت میں نماز پوری نہیں ہوسکتی ۔ وجہ یہ ہے کہ ''صراط مستقیم '' کی اس ناپاک عبارت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سخت توہین ہے ۔ کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خیال کوگدھے اور بیل کے خیال میں ڈوب جانے سے بدرجہابدتر بتایاہے۔ اسی توہین کاوبال ہے کہ خواہ التحیات پڑھے یانہ پڑھے مگر نماز توکسی صورت میں پوری ہوتی ہی نہیں ۔
( آخری حصّہ )
Monday, 23 March 2015
سوال نمبر 26 ۔ جب علمائے دیوبند کے نزدیک مولوی اسمٰعیل دہلوی کاقول معتبر ہوا، تو اب ان کے نزدیک نماز پڑھنے کی کیا صورت ہوگی؟ اسلئے کہ نماز میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ذکر ہے اور تعظیم ہی کے ساتھ ہے۔ نماز میں قرآن مجید پڑھنا فرض ہے۔ اس میں بھی حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف و توصیف اور ذکر ہے۔ خاص کرالتحیات میں کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرسلام بھیجا جاتاہے اور شہادت پیش کی جاتی ہے۔ اس وقت تو ضرور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خیال آتاہے۔ تودیوبندی مذہب میں اور ہر اس شخص کے نزدیک جو اسمٰعیل دہلوی کو مانتاہے، نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہوگا ؟ آیا نماز کے درست ہونے کی کوئی صورت نکل سکتی ہے یا نہیں؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...
-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
-
حق بدست حیدر کرار مگر معاویہ بھی ہمارے سردار محترم قارئین : اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرما...
No comments:
Post a Comment