Monday, 23 March 2015

سوال نمبر ۱۔ کیا علماء دیوبند کے نزدیک خدا کے سواکوئی اور بھی مربی خلائق ہے، اگر ان کے عقیدہ میں سوائے خدا کے کوئی دوسرا بھی مربی خلائق ہے تو و ہ کون ہے ؟

 جواب ۔ ہاں علماء دیوبند کے نزدیک مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی مربی خلائق ہیں جیساکہ مولوی محمود حسن صاحب صدر مدرس مدرسہ دیوبند فرماتے ہیں۔۔۔
حوالہ ۔مرثیہ رشید احمد مصنفہ مولوی محمود حسن صفحہ ۱۲ پر ہے ۔
خدا اُن کا مربی، وہ مربی تھے خلائق کے۔
مرے مولا، مرے ہادی تھے، بیشک شیخ ربّانی۔
تنبیہ ۔ اس شعر میں مولوی محمود حسن صاحب نے مولوی رشید احمد صاحب کو مربی خلائق لکھا ہے، جو رب العالمین کے ہم معنی ہے ۔ شاید ضرورت شعری کی وجہ سے رب العالمین نہیں لائے۔ یہ ہے پیشوائے دیوبند کی عقیدت مندی۔ کتنے کھلے لفظوں میں اپنے پیر کو ساری مخلوق کا پالنے والا کہہ رہے ہیں۔ واقعی پیرپرستی اسی کا نام ہے۔

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...