Sunday, 22 March 2015

جماعت اسلامی اور اس کے بانی مودودی کا اصلی روپ


جماعت اسلامی کے بانی ابوالاعلی مودودی صاحب نے اپنی زندگی میں جس کام کو مقصود بنایا وہ انبیاءؑ ، سلف صالحینؒ اور اکابر اُمت پر تنقید اور ان کی تنقیص ہی نہیں بلکہ ان پر سے اُمت کے اعتماد کو ہٹانے کا کام کیا ہے۔مودودی صاحب نہ کوئی متقی باسند عالم تھے، نہ کسی مدرسے کے فارغ تھے، نہ کسی مستنند عالم سے تعلیم حاصل کی، بلکہ خود ہی مطالعہ کرکے جو دماغ میں آیا وہ تاریخ  میں لکھ ڈالا۔
آپ کو یہ بھی کہتا چلا جاؤں کہ انبیاء کرام علیھم السّلام ، صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کے میعار کو تاریح کی کتابوں سے نہیں تولا جاتا، بلکہ قُرآن و حدیث کی روشنی میں دیکھا جاتا ہے۔
 اس لئے فتنہ مودودیت  جو ظاہر میں اپنے آپ کو جماعت اسلامی کہلاتا ہے ایک ایسا فتنہ ہے کہ اس کے عقائد امت مسلمہ کے اکابرین کے خلاف ہیں۔  جماعت اسلامی  کے بانی ابولاعلی مودودی صاحب کی کتابوں اور رسالوں میں ایسی خطرناک باتیں موجود ہیں کہ جن سے ناواقف آدمی صرف گمراہ ہی نہیں بلکہ کفر میں بھی پڑسکتا ہے۔"جماعت اسلامی " اور " اسلامی جمعیت طلبہ" کے کارکن نوجوانوں کو اپنی جماعت میں شرکت کی دعوت دے کر گویہ کہ مودودی صاحب کے غلط عقائد کو اپنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...