Wednesday, 18 September 2019

یزید پلید صحابہ و امام حسین اور آپ کے ساتھیوں رضی اللہ عنہم کا قاتل ہے

یزید پلید صحابہ و امام حسین اور آپ کے ساتھیوں رضی اللہ عنہم کا قاتل ہے

مشہور اہلحدیث غیر مقلد محقق ابو جابر عبد اللہ دامانوی لکھتے ہیں : منکرینِ حدیث ناصبی یزید کو بے گناہ ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں حالانکہ اُس نے صحابہ و امام حسین اور آپ کے ساتھیوں رضی اللہ عنہم کا قتل عام کروایا،مدینۃ المنورہ اور کعبۃ اللہ کی حُرمت کو پامال کیا ۔ (یزید بن معاویہ اور جیش مغفور صفحہ7 اہلحدیث محقق دامانوی)

یزید کے دلاّلوں کےلیئے لمحہ فکریہ اب بھی وقت ہے توبہ کر لو ۔

یزید کو نئی تحقیق کے نام پر جنّتی ثابت کرنے والے گمراہ ہیں اہلحدیث عالم

مشہور اہلحدیث غیر مقلد محقق ابو جابر عبد اللہ دامانوی لکھتے ہیں : ناصبی حضرات نے یزید کو جنّتی ثابت کرنے کےلیئے نئی تحقیق کا نام دے کر یزید کو بے گناہ و جنّتی ثابت کرنے کی کوشش کی اور ان کی اس نئی تحقیق کے نام پر بعض اہلحدیث گمراہ ہوئے جبکہ یزید قاتل اہلبیت و صحابہ رضی اللہ عنہم ہے ۔ (یزید بن معاویہ اور جیش مغفور صفحہ 8 مشہور اہلحدیث غیر مقلد محقق ابو جابر عبد اللہ دامانوی) ۔

حدیث قسطنطیہ کی آڑ لے کر یزید پلید کو جنّتی ثابت کرنے والوں کو مشہور اہلحدیث غیر مقلد محقق ابو جابر عبد اللہ دامانوی کا جواب لکھتے ہیں : یزید پلید پہلے لشکر میں شامل نہیں تھا اس وقت وقت وہ چھ (6) سال کا تھا ۔ (یزید بن معاویہ صفحہ 20 و صفحہ نمبر 47،چشتی) ۔ (کیوں جی یزید کے غلامو اب بتاؤ تمہارا پلید امیر یزید جنّتی کیسے ؟ ۔

برِّ صغیر پاک و ہند میں سب سے پہلے یزید کو جنّتی کہنے والا ناصبی محمود عباسی تھا

مشہور اہلحدیث غیر مقلد محقق ابو جابر عبد اللہ دامانوی لکھتے ہیں : برِّ صغیر پاک و ہند میں سب سے پہلے یزید کو جنّتی کہنے والا ناصبی محمود عباسی تھا اور یہ شخص امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کو گدھا کہتا تھا ۔ (یزید بن معاویہ اور جیش مغفور لھم صفحہ44 مشہور اہلحدیث غیر مقلد محقق ابو جابر عبد اللہ دامانوی)

محترم قارئین : پہچانیئے یزید پلید کی وکالت کرنے والے اِن گستاخوں کو اِن کا سردار محمود عباسی ناصبی ہے جو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ جیسی شخصیت کو گدھا کہتا تھا اب بھی اِن یزیدی گدھوں کو آپ نہ پہچانیں تو ہم اور کیا کر سکتے ہیں ہمارا کام حقائق آپ تک پہنچانا ہے ہدایت دینے والا اللہ ہے ۔

ناصبیوں کی یزید کے سیاہ کارنامے چھپانے کی کوشش اہلحدیث عالم کی زبانی

اہلحدیث غیر مقلد محقق ابو جابر عبد اللہ دامانوی لکھتے ہیں : ناصبیوں حدیث جیش اوّل کی آڑ لے کر یزید کو جنّتی اور اس کے سیاہ کارنامے اہلبیت و صحابہ رضی اللہ عنہم کا قتل عام اور مکہ و مدینہ کی بیحرمتی چھپانے کی کوشش کی ۔ (یزید بن معاویہ صفحہ نمبر 45 اہلحدیث)

یزید کے وکیل بننے والے نام نہاد اہلحدیث کے روپ میں چھپے ناصبی گمراہو اب بھی وقت ہے مرنے سے پہلے توبہ کر لو ۔

ایک غیر مقلد اہلحدیث عالم کی حق بیانی

اہلحدیث غیر مقلد محقق ابو جابر عبد اللہ دامانوی لکھتے ہیں : غلط تاویلیں کرکے اپنے امام یزید کے گیت گانے والو ، امام حضرت علی و امام حسین رضی اللہ عنہما کی شانوں کا انکار کرنے والو تمہارا حشر یزید کے ساتھ اور ہمارا حشر حضرت علی ،امام حسین رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہو آمین ۔ (یزید بن معاویہ صفحہ نمبر46)

یزید کے وکیلو آؤ میدان میں اور کرو یہ دعا کہ تمہارا حشر یزید پلید کے ساتھ ہو ؟

سنو سنو ہم علی الاعلان اور سرِ عام دعا کرتے اے اللہ ہمارا حشر یزید پلید کے ساتھ نہیں بلکہ ہمارا حشر سیّدنا و مولانا مولا علی مشکل کشاء اور سیّدنا و مولانا امام حسین و اہلبیت ، صحابہ رضی اللہ عنہم و صالحین علیہم الرّحمہ کے ساتھ کرنا آمین ۔ اہلبیت رضی اللہ عنہم کا ادنیٰ غلام طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔






No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...