Tuesday, 24 September 2019

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ زمرہ صحابہ میں بڑے صاحبِ فضیلت تھے

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ زمرہ صحابہ میں بڑے صاحبِ فضیلت تھے

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ (متوفی 1172ھ) لکھتے ہیں کہ : جاننا چاہیئے کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما ایک شخص تھے اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے اور زمرہ صحابہ رضی اللہ عنہم میں بڑے صاحبِ فضیلت تھے ، تم کبھی اُن کے حق میں بدگمانی نہ کرنا اور اُن کی بدگوئی میں مبتلا نہ ہونا ورنہ تم حرام کے مرتکب ہوگے ۔ (ازالۃ الخفاء فارسی اُردو فصل پنجم بیان فتن جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 571 قدیمی کتب خانہ کراچی،چشتی)

معلوم ہوا کہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ جیسے عظیم علمی و روحانی بزرگ کے نزدیک حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ صحابی رسول ہیں ، صاحبِ فضیلت ہیں ، انہیں بُرا بھلا کہنا ، طعن وتشنیع کرنا حرام ہے ۔

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ تو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو صاحبِ فضیلت مانتے ہیں ، اور آج کے کچھ نام نہاد سُنی کہلانے والے کہتے ہیں اُن کی کوئی فضیلت نہیں بلکہ اُلٹا جو فضائل مناقب بیان کرے اُس پر ناصبیت و خارجیت کا لیبل تھوپ دیتے ہیں ، ایسے لوگ ذرا جرات کا مظاہرہ کریں اور حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ پر بھی لب کشائی کریں تاکہ تمہاری اصلیت اور واضح ہو کہ تم اسلاف دشمن ہو ، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی اس عبارت سے صاف ظاہر ہوگیا کہ خاندانِ شاہ ولی اللہ علیہم الرّحمہ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے تعلق سے کیا عقیدہ و نظریہ تھا ۔ اب وہ رافضی اور تفضیلی رافضی جو حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کا حوالہ لے کر ناچ رہے تھے اب وہ اپنے رافضی معبودانِ باطل پر ماتم کریں کیونکہ شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی عبارت کی روشنی میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی گستاخی کرنے والا حرام کا مرتکب ہے ۔ ہمارا موقف و مسلک سلف صالحین کے مطابق ہے ، اللہ تعالیٰ ہمیں اسلاف کے نقشِ قدم پر قائم دائم رکھے آمین ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...