Monday 23 September 2019

محبّانِ حضرت سیدنا مولا علی المرتضیٰ مشکل کشاء رضی ﷲ عنہ کے نام پیغام

0 comments
محبّانِ حضرت سیدنا مولا علی المرتضیٰ مشکل کشاء رضی ﷲ عنہ کے نام پیغام

حضرت سیدنا مولا علی المرتضیٰ مشکل کشاء رضی ﷲ عنہ نے جنگ صفین سے واپسی پر فرمایا :امارت معاویہ رضی ﷲ عنہ کو بھی خزانہ سمجھو کیونکہ جس وقت وہ نہ ہوں گے تم سروں کو گردنوں سے اڑتا ہوا دیکھو گے ۔ (البدایہ والنہایہ عربی صفحہ نمبر 131)

مولا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں امارت معاویہ رضی اللہ عنہ کو نا پسند نہ کرو اگر تم نے انہیں کھو دیا تو سر گردنوں سے گرینگے جیسے حنظل گرتا ہے ۔ (مصنفف ابن ابی شیبہ مترجم اردو جلد نمبر 11 صفحہ نمبر 765 مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور)

حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کی نظر میں اتنا اہمیت و قدر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی مگر نام نہاد محبانِ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ بغض حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ میں مرے جا رہے ہیں اور کھلے و سنیوں کے لبادے میں چھپے رافضی توہین پہ توہین کرتے چلے جا رہے ہیں کیا ذرا سوچو تم لوگ کیا کر رہے ہو فرامین حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کو جھٹلا اور ان کی توہین کر رہے ہو ۔ فرمان حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ اگر تم نے انہیں کھو دیا پر توجہ فرمائیں ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔