Monday 16 September 2019

بریلی شریف سے ظلم کے خلاف اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق میں آواز

0 comments
بریلی شریف سے ظلم کے خلاف اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق میں آواز

ہندوستان میں ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف مسلمانانِ بریلی (بالخصوص نوجوان طبقہ محترم جناب راشد رضا مرکزی ، جناب قمر رضا مرکزی وغیرھما) نے آئین کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہاتھوں میں اشتہارات لے کر جس پر لکھا تھا کشمیریوں کی آئینی ادھیکار بحال کرو ، ظلم کے خلاف چپ رہنا بھی ظلم ہے ، کشمیری ہندوستانی ہے ، موب لنچنگ کے نام پر مسلمان و دلتوں کی ہتیا بند کرو ۔ بڑے ہی سنجیدہ انداز میں احتجاج درج کر وایا ۔ اپنے وکیاپن کو متَامّل طریقہ سے پرشاسن کو سونپتے ہوئے اپنا مطالبہ رکھا ۔

ملک بھر میں ہو رہی وحشت و بربریت اور ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنایا جائے ۔ اگر کسی کے ساتھ ایسا معاملہ پیش آ جائے تو 50 لاکھ کا معاوضہ اور ایک فرد کو نوکری دی جائے اور کشمیر میں کرفیو میں ہھنسے بوڑھے ، بچے ، بچیاں ، جوان مرد و خواتین بھونک و پیاس سے تڑپ رہے ان کو جلد بحال کیا جائے بیماروں کو دوائی مہیا کرائی جائے ۔ شرپسندوں کے خلاف سخت قانون بنایا جائے ۔ اور دیش میں امن و آمان قائم رکھا جائے ۔

اگر اسی طرح پورے ملک سے سنجدہ انداز میں مطالبہ ہوتا رہا تو بہت جلد قانون بھی بن سکتا ہے اور جبر و درندگی بھی ختم ہو سکتی ہے ۔ ہر باشندہ اپنی زندگی پر سکون گزار سکتا ہے ۔ ایسی ہی جگہ جگہ سے حساس نوجوان کھڑے ہو جائیں ایک ہی وقت میں کئی جگاہوں سے آواز بلند کریں تو پورے ملک میں آواز برق کی طرح دوڑے گی اور ہمت بھی بڑھتی رہے گی ایک طرح کا خوف سا بیٹھا ہوا ختم ہو جائے گا ۔ حالات بہت جلد سدھار میں آ جائیں گے ۔

اللہ پاک اہل احتجاج کی حفاظت فرمائے ۔ کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ۔ امن آمان عطا فرمائے آمین ۔ (13/ستمبر/2019ء)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔