Monday, 23 September 2019

فرمانِ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ وہ منافق و مشرک نہیں ہمارے بھائی تھے

حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ حضرت امیر معاویہ اور ان کے ساتھیوں رضی اللہ عنہم کے متعلق فرماتے ہیں نہ وہ منافق تھے نہ مشرک وہ ہمارے بھائی تھے ۔
فرمان ِ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ معاویہ رضی اللہ عنہ میرے بھائی ہیں
حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے جنگ صفین کے موقع پر پوچھا گیا :
جو لوگ آپ کے مقابلے میں آئے کیا وہ مشرک ہیں ؟
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ مشر ک نہیں ہیں ۔
پوچھنے والے نے کہا : کیا وہ منافق ہیں ؟
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:وہ منا فق بھی نہیں ہیں ۔
پوچھنے والے نے کہا: پھر آپ کی نگاہوں میں ان کی حیثیت کیا ہے ؟
جواب میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہم اخواننا بغواعلینا ، وہ لوگ ہمارے بھائی ہیں ، انہوں نے ہمارے اوپر زیادتی کی ہے ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 1013 عربی) ،(مصنف ابی شیبہ مترجم اردو جلد نمبر 11 صفحہ نمبر 734 مکتبہ رحمانیہ لاہور)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دونوں لشکروں کے مقتولین کے بارے میں پوچھا گیا کہ آپ کا انکے متعلق کیا خیال ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے : قتلانا وقتلاھم فی الجنۃ ۔ ہمارے لشکر کے مقتول اور معاویہ رضی اللہ عنہ کے لشکر کے مقتول سب جنت میں جائیں گے ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ، جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 1036)
یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ خود حضرت علی رضی اللہ عنہ تو امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنے جیسا ایماندار اور مسلمان بتا رہے ہیں ، امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے لشکر کے مقتولین کو جنتی قرار دے رہے ہیں اور دشمنانِ صحابہ ، سبائی ان کو کافر اور منافق قرار دینے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ، جنہیں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نہ منافق کہیں ، نہ مشرک کہیں بلکہ انہیں اپنا بھائی قرار دیں آج محبت حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے دعویدار کھلے رافضی اور سنیوں کے لبادے میں چھپے رافضی منافق ، کافر ، لعنتی نہ جانے کیا کیا کہیں کیا یہ حب حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کا تقاضا ہے ؟ ہر گز نہیں بلکہ اس طرح جہاں تم لوگ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی کی توہین کر رہے ہو وہیں براہ راست حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کو جھٹلا اور ان کی توہین کر رہے ہو ذرا سوچو بغض معاویہ رضی اللہ عنہم تم کس حد تک گر چکے اور اندھے ہو چکے ہو تمہیں فرامین حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کا بھی پاس نہیں رہا اللہ تمہیں ہدایت اور عقل سلیم عطاء فرمائے آمین اے نفرتیں پھیلانے والو ۔ طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

1 comment:

  1. Jaleelulqadir shabhi kahan se ho gye , bs ye kahen ke gali gloch na krain. Un ki ghlti ko ghlti manain bhai.un ke naam pe qseede gaae jaa rhe hain ye kia he

    ReplyDelete

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...