قیمت سے زیادہ بل دینے اور لینے کا شرعی حکم
بعض لوگ مال خرید کر جتنی قیمت ادا کرتے ہیں ‘ اس سے زیادہ قیمت کی رسید لکھواتے ہیں ۔ یاد رہے جتنی قیمت ادا کی جارہی ہے اس سے زیادہ قیمت کی رسید طلب کرنا ازروئے شریعت حرام ہے ، کیونکہ زیادہ رقم کی رسید طلب کرنے والا اس رسید کے ذریعہ دوسروں کو دھوکہ دے کر قیمت سے زیادہ رقم حاصل کرتا ہے ، یہ دھوکہ بھی ہے اور جھوٹ بھی ۔ جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکہ دہی کرنے والے کے متعلق فرمایا جس نے دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں‘ من غش فلیس منا ۔ (جامع ترمذی شریف ج1،باب ماجاء فی کراھیة الغش ،ص 245، حدیث نمبر؛ 1363 )
لہٰذا زیادہ رقم کابل دینا شرعاً ناجائز ہے کیونکہ یہ جھوٹ اور دھوکہ دہی میں تعاون کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ نے گناہ اور معصیت میں تعاون کرنے سے منع فرمایا : ارشاد باری تعالیٰ ہے : وتعاونوا علی البر والتقوی ولاتعاونوا علی الاثم والعدوان ۔
ترجمہ : اور تم نیکی کے کام میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اورتم گناہ اورسرکشی (کے کاموں )میں ایک دوسرے کی مدد مت کرو (سورہ مائدہ-2)
لہٰذا آپ جتنی رقم وصول کررہے ہیں‘ اتنی ہی رقم کا بل دیں اورغلط بیانی ودروغ گوئی میں معاون بننے سے اجتناب کریں ۔ طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔
No comments:
Post a Comment