حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنھما فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین پر چار (4) لکیریں کھینچیں اور فرمایا : تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا : اﷲ اور اُس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہتر جانتے ہیں پھر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اہل جنت کی عورتوں میں سے افضل ترین (چار) ہیں : خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، فرعون کی بیوی آسیہ بنت مزاحم اور مریم بنت عمران رضی اﷲ عنھن اجمعین۔‘‘ اسے امام احمد بن حنبل اور امام نسائی نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 26 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 293، 316، و النسائي في السنن الکبري، 5 / 93، 94، الرقم : 8355، 8364، و النسائي في فضائل الصحابة : 74، 76، الرقم : 250، 259، و ابن حبان في الصحيح، 15 / 470، الرقم : 7010، و الحاکم في المستدرک، 2 / 539، الرقم : 3836، 3 / 174، الرقم : 4752، 4754، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 760، 761، الرقم : 1339.
No comments:
Post a Comment