Monday, 22 June 2015
ارے نجدیو غیر کے مقلدو امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مقلد تھے او بچارے غیر مقلدو اب تمھارا کیا بنے گا ؟ کیا فتویٰ لگاؤ گے امام بخاری علیہ الرّحمہ پر ؟
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
(1)
حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کی احادیث کو بڑے زور و شور سے پیش کیا جاتا ہے ۔ اور تقلید کی نفی کی جاتی ہے حالانکہ یہ بات مسلم ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ خود امام شافعی رحمہ اللہ کی تقلید کرتے تھے ۔ امام بخاري رحمہ الله (١٩٦-٢٥٦ ھ) مقلد تھے، امام شافعی رحمہ الله (١٥٠-٢٠٤ ھ) کے
(2)
الإمام تاج الدين السبكي المتوفی : ٧٧١- هجري (رحمہ الله) نے ابو عبدالله (امام بخاری رح) کا تذکرہ اپنی کتاب "طبقات الشافعیہ" میں کیا ہے
آپ فرماتے ہیں کہ انہوں (امام بخاری رح) نے سماع (حدیث) کیا ہے زعفرانی، ابو ثور اور کرابیسی سے، (امام سبکی کہتے ہیں کہ) میں کہتا ہوں کہ انہوں (امام بخاری) نے امام حمیدی سے فقہ حاصل کی تھی اور یہ سب حضرات امام شافعی کے اصحاب میں سے ہیں.
(طبقات الشافعية الكبرى:٢/٢١٤)
حافظ ابن حجر عسقلانی (۸۵۲ھ) بھی آپ کو امام شافعی کے قریب لکھتے ہیں
(فتح الباری:۱/۱۲۳)
(3)
شاہ ولی الله محدث دہلوی المتوفي: (رحمہ الله) کی ١١٧٤هجري كي
[الإنصاف مع ترجمہ وصاف : ٦٧]
(4)
اہلحدیث کے مجدد وقت، مجتہد العصر اور شیخ الکل نواب صدیق حسن خان صاحب نے بھی یہی کہا ہے
(ابجد العلوم: ٣/١٢٦، طبع مکتبہ قدوسیہ لاہور, مولفہ: اہلحدیث نواب صدیق حسن خاں صاحب)
افسوس امام بخاری رحمہ اللہ تو امام شافعی رحمہ اللہ کی تقلید کریں ۔ لیکن ہمیں یہ پر فریب نعرہ لگا کر کہ دین صرف قرآن و حدیث ہے اور کچھ نہیں ۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دین اسلام صرف قرآن و حدیث ہی ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم اپنے ان اکابر علماء و فقھا کو غلط قرار دے کر اپنی دانست میں سچے اور پکے مسلمان بن جائیں ۔ جن کی ساری زندگیاں دین اسلام کی خدمت کے لیے وقف تھیں ۔ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں بارہ سو سال سے کسی نے بھی تنقیدی قلم نہیں اٹھایا بلکہ اس امت کا زیادہ تر حصہ ان کی دینی خدمات کو سراہتا ہوا نظر آتا ہے ۔ بڑے بڑے علماء و محدثین و اولیاء کرام ان کی تقلید کرتے نظر آتے ہیں ۔
اور آج اس امت کو اپنے بڑوں سے بد ظن کیا جا رہا ہے کیونکہ باطل یہ جانتا ہے کہ جب ان کے اکابر کے بارے میں دلوں میں شکوک و شبہات ہوں گے تو یہ کبھی نہ ایک ہو سکتے ہیں اور نہ ہی پکے مسلمان ہوسکتے ہیں ۔ کیونکہ دین چودہ سو سال پہلے قرآن و حدیث کی صورت اس امت کو ملا تھا اور ان ہی اکابر سے ہوتا ہوا ہمارے پاس پہنچا ہے اگر اکابر کو درمیان سے ہٹا دیا جائے تو ہمیں دین کی کوئی چیز صحیح سلامت تو درکنار سرے سے معلوم ہی نہیں ہو سکتی ۔
میرے آقا علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا ۔
خیر القرون قرنی ثم الذین یلونھم ثم الذین یلونھم ۔
کہ خیرے کے تین زمانے ہیں ۔
آج ہم ان ہی تین زمانے کے لوگوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ اور آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد مبارک کا کچھ خیال نہیں رہتا ۔
ایک جماعت وہ پیدا ہوئی جس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا انکار کیا اور مرزا قادیانی لعین کو نبی مان لیا ۔
دوسری جماعت وہ پیدا ہوئی جس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری جماعت صحابہ کرام رضو ان اللہ علیھم اجمعین پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیا اور ان کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا جنہیں آج ہم روافض اور شیعہ کہتے ہیں ۔
اور تیسری جماعت وہ پیدا ہوئی وہابی جو خود کو اھلحدیث/ سلفی کہلواتے ہیں جس نے آئمہ فقھا سے ہم کو دور کر دیا ۔ اور ان پر طرح طرح کے بہتان باندھنے شروع کر دیے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمائیں مجھ سے مانگو نجدی کہیں شرک ہے ؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمائیں مجھ سے مانگو نجدی کہیں شرک ہے ؟ محترم قارئینِ کرام : حَدَّثَنَا ہَشَّامُ بْنُ عَمَّارٍنَا الْھَقْل...

-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
-
حق بدست حیدر کرار مگر معاویہ بھی ہمارے سردار محترم قارئین : اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرما...
No comments:
Post a Comment