Friday 26 June 2015

فضائل و مناقب اُمُّ المُؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنھا یوم وصال 11 رمضان المبارک ( 12 )

0 comments
امام ابن شہاب زہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنہا عورتوں میں سے سب سے پہلے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائیں۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے بیان کیا ہے۔
الحديث رقم 15 : أخرجه الحاکم في المستدرک علي الصحيحين، 3 / 203، الرقم : 4844، والبيهقي في السنن الکبري، 6 / 367، الرقم : 12859، والدولابي في الذرية الطاهرة، 1 / 30، الرقم : 16.
=========================================
امام ابن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نماز فرض ہونے سے پہلے خدیجہ رضی اﷲ عنہا سب سے پہلی خاتون تھیں جو اﷲ پر ایمان لائیں اور اس کے رسول، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کے برحق ہونے) کی تصدیق کی۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے بیان کیا ہے۔
الحديث رقم 16 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 203، الرقم : 4845، و ابن أبي شيبة في المصنف، 7 / 249، الرقم : 1099، و ابن عبدالبر في التمهيد، 8 / 51، والذهبي في سير أعلام النبلاء، 2 / 117، والزهري في الطبقات الکبري، 8 / 18، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 220.
=========================================
حضرت ربیعہ سعدی بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ یمانی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں مسجد نبوی میں حاضر ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اﷲ عنہا تمام جہاں کی عورتوں سے پہلے اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائیں۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے بیان کیا ہے۔
الحديث رقم 17 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 203، الرقم : 4846، والمناوي في فيض القدير، 3 / 431، والذهبي في سير أعلام النبلاء، 2 / 116.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔