’’حضرت ریاح بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس دوران جبکہ حضرت علی رضی
اللہ عنہ صحن میں تشریف فرما تھے ایک آدمی آیا، اس پر سفر کے اثرات نمایاں تھے، اس
نے کہا : السلام علیک اے میرے مولا! پوچھاگیا یہ کون ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا
: ابو ایوب انصاری ہیں۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس کا میں مولا ہوں
اس کا علی مولا ہے۔ اس حدیث کو امام طبرانی نے ’’المعجم الکبير‘‘ میں اور ابن ابی
شيبہ نے روایت کیا ہے۔‘‘
الحديث رقم 33 : أخرجه الطبرانی في المعجم الکبير، 4 / 173، الحديث رقم : 4052،
4053، و ابن ابي شيبة في المصنف، 6 / 366، الحديث رقم : 32073، والنيسابوری فی شرف
المصطفی، 5 : 495
No comments:
Post a Comment