حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی اور سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہما کی شادی کی رات حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : مجھے ملے بغیر کوئی عمل نہ کرنا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا، اس سے وضو کیا پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ پر پانی ڈال کر فرمایا : اے اﷲ! ان دونوں کے حق میں برکت اور ان دونوں پر برکت نازل فرما، ان دونوں کے لئے ان کی اولاد میں برکت عطا فرما۔‘‘ اس حدیث کو امام نسائی امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 31 : أخرجه النسائي في السنن الکبري، 6 / 76، الرقم : 10088، و في عمل اليوم و الليلة : 253، الرقم : 258، و الروياني في المسند، 1 / 77، الرقم : 35، و الطبراني في المعجم الکبير، 2 / 20، الرقم : 1153، و ابن الأثير في أسد الغابة، 7 / 217، و ابن سعد في الطبقات الکبري، 8 / 21، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 209.
No comments:
Post a Comment