Tuesday, 2 April 2019

امام احمد بن حنبل علیہ الرّحمہ اور فضائل حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

امام احمد بن حنبل علیہ الرّحمہ اور فضائل حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

محترم قارئین : عجیب بات ہے آج کل شیعہ رافضیوں کی بنائی ہوئی من گھڑت پوسٹیں سنیوں کے لبادے ونسبتوں کے پیچھے چھپے رافضی ہماری پوسٹوں کے جواب میں کمنٹ کر رہے اور اپلوڈ کر رہے ہیں جن کا مدلّل جواب ہم دے چکے ہیں انہیں میں سے ایک پوسٹ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب کر کے کی گئی کہ وہ فرماتے ہیں امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کے متعلق کوئی حدیث نہیں ہے آیئے اس جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہیں امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی زبان و قلم مبارک سے پڑھیئے :

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ لکھتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کےلیئے دعائیں : اے اللہ معاویہ کو کتاب کا علم سکھا ، عذاب سے بچا ۔ (فضائل صحابہ صفحہ 562 ، امام احمد بن حنبل علیہ الرّحمہ )

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ مزید لکھتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کےلیئے دعائیں : اے اللہ معاویہ کو کتاب کا علم سکھا ، عذاب سے بچا ۔ (فضائل صحابہ اردو صفحہ 594 ، امام احمد بن حنبل علیہ الرّحمہ)

اے بغضِ معاویہ رضی اللہ عنہ میں مبتلا لوگو امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی روایت کو لے کر غلط مطلب بیان کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے والو یہ پڑھو امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ فضائل صحابہ میں فضائل سیّدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا باب قائم کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کےلیئے دعائیں لکھ رہے ہیں اگر کہیں شرم و حیاء غیرت باقی ہو تو اسے آواز دو اور گستاخیوں سے باز آجاؤ ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط محترم قارئینِ کرام : مقرر کےلیے چار شرائط ہیں ، ان میں ایک بھی نہ پائی جائے تو تقریر...