حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کا پیغام مسلمانان اہلسنّت کے نام
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن عبدالعزیز میں سے کون افضل ہے ؟
حضرت مجدد الف ثانی امام ربّانی شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں
: امام عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا کہ حضرت معاویہ رضی
اللہ عنہ اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ میں سے کون افضل ہے ؟ تو
انہوں نے فرمایا : واللہ ان الغبار الذی دخل فی انف فرس معاویۃ مع رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم افضل من عمر بالف مرۃ صلّٰی معاویۃ
خلف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمع
اللہ لمن حمدہ فقال معاویہ رضی اللہ عنہ ربنا لک الحمد فما بعد ھذا الشرف
الاعظم ۔
ترجمہ : اللہ کی
قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے
گھوڑے کی ناک کی غبار عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ سے ہزار بار افضل ہے ،
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے
نمازیں پڑھیں آپ نے ”سمع اللہ لمن حمدہ“ فرمایا تو حضرت معاویہ رضی اللہ
عنہ نے ”ربنا لک الحمد“ کہا اس کے بعد اور بڑا فضل و شرف کیا ہوگا ؟ ۔
(مکتوبات امام ربانی مکتوب نمبر58 جلد اوّل دفتر دوم صفحہ نمبر 172 مترجم
اردو مطبوعہ پروگریسو بکس اردو بازار لاہور)۔(طالبِ دعا ڈاکٹر فیض احمد
چشتی)
No comments:
Post a Comment