Sunday, 14 April 2019

حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ حضرت امیر معاویہ اور ان کے ساتھیوں رضی اللہ عنہم کے متعلق فرماتے ہیں نہ وہ منافق تھے نہ مشرک وہ ہمارے بھائی تھے

حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ حضرت امیر معاویہ اور ان کے ساتھیوں رضی اللہ عنہم کے متعلق فرماتے ہیں نہ وہ منافق تھے نہ مشرک وہ ہمارے بھائی تھے ۔ (مصنف ابی شیبہ جلد 11 صفحہ 734)

جنہیں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نہ منافق کہیں ، نہ مشرک کہیں بلکہ انہیں اپنا بھائی قرار دیں آج محبت حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے دعویدار کھلے رافضی اور سنیوں کے لبادے میں چھپے رافضی منافق ، کافر ، لعنتی نہ جانے کیا کیا کہیں کیا یہ حب حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کا تقاضا ہے ؟ ہر گز نہیں بلکہ اس طرح جہاں تم لوگ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی کی توہین کر رہے وہیں براہ راست حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کو جھٹلا اور ان کی توہین کر رہے ذرا سوچو بغض معاویہ رضی اللہ عنہم تم کس حد تک گر چکے اور اندھے ہو چکے ہو تمہیں فرامین حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کا بھی پاس نہیں رہا اللہ تمہیں ہدایت اور عقل سلیم عطاء فرمائے آمین اے نفرتیں پھیلانے والو ۔ طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط

جاہل قصہ گو واعظین کا رد اور خطباء و مقررین کےلیے شرائط محترم قارئینِ کرام : مقرر کےلیے چار شرائط ہیں ، ان میں ایک بھی نہ پائی جائے تو تقریر...