Friday, 12 April 2019

لفظ معاویہ کا معنی


لفظ معاویہ کا معنی

معاویہ رات کے آخری پہر میں آسمان پر چمکنے والے ستارے کا نام ہے کہ جس کے طلوع ہونے پر کتے بھونکنا شروع کر دیتے ہیں اور کتوں کی عادت ستاروں کو دیکھ کر بھونکنا ہے ۔ (لسان العرب جلد 15 صفحہ 108)

حضرت مولا علی رضی ﷲ عنہ کے بھائی حضرت جعفر طیار رضی ﷲ عنہ کے پوتے اور حضرت امام حسن رضی ﷲ عنہ کے بھتیجے کا نام "معاويہ رضی للہ عنہ" تھا ۔ (طبقات ابن سعد جلد نمبر سوم حصّہ پنجم و ششم صفحہ نمبر 292 مترجم اردو مطبوعہ دارالاشاعت اردو بازار کراچی،چشتی)
خدا را بغض امیر معاویہ رضی اللہ عنہ میں مبتلا لوگو معاویہ نام کو برا بھلا کہنے والو معاویہ نام کے غلط معنیٰ بتانے والو اور کچھ نہیں نسبت صحابیت کا تمہیں پاس نہیں تو نسبت اہلبیت رضی اللہ عنہم کا خیال کر لو حضرت مولا علی رضی ﷲ عنہ کے بھائی حضرت جعفر طیار رضی ﷲ عنہ کے پوتے اور حضرت امام حسن رضی ﷲ عنہ کے بھتیجے کا نام "معاويہ" تھا اس نسبت کا ہی خیال کرو ۔
یاد رہے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے چمکتے ہوئے ستارے ہیں یقیننا ستارے کو دیکھ کر کتے ہی بھونکتے ۔
تاریخ کی کتب اور شیعہ کی کتب کا مطالعہ کریں تو نام "معاويہ" صرف حضرت امیر معاويہ رضی ﷲ عنہ کا ہی نہیں بلکہ اور بھی کافی اشخاص خاص طور پر اہل بیت رضی اللہ عنہم میں بھی کافی لوگوں کا نام معاويہ تھا ۔ مگر افسوس کہ شیعہ حضرات اپنی کتب ہی نہیں پڑھتے توان بے چاروں کو کیا معلوم معاویہ نام کتنا مقدس و محترم ہے ۔ انہیں تو صرف طعن و تشنیع کرنا ہی آتا ہے صحابہ رضی اللہ عنہم پر ۔ دونوں حوالوں کے اسکن پیش خدمت ہیں ۔ (طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)


No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...