Wednesday, 24 April 2019

فرمان حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ ہم ان سے ان کی تکفیر کی بنا پر قتال نہیں کر رہے

فرمان حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ ہم ان سے ان کی تکفیر کی بنا پر قتال نہیں کر رہے

محترم قارئین : شیعوں کے معروف و معتبر عالم عبداللہ بن جعفر الحمیری اپنی معتبر کتاب "قرب الاسناد" میں بسندِ صحیح روایت کرتا ہے اس سند کے دو راوی جو حضرت علی عليه السلام سے روایت کر رہے ہیں خود آئمہ معصومین ہیں اور باقی تین راوی معتبر اور ثقہ شیعہ راوی ہیں جن کو جمہور شیعہ علماء نے ثقہ اور صحیح کہا ہے :

جعفر، عن أبيه: أن عليا عليه السلام كان يقول لأهل حربه إنا لم نقاتلهم على التكفير لهم، ولم نقاتلهم على التكفير لنا، ولكنا رأينا أنا على حق، ورأوا أنهم على حق ، عن جعفر عن ابیہ ان علیاً علیہ السلام کان یقول لاھل حربہ انا لم نقاتلھم علی التکفیر لھم ولم نقاتلھم علی التکفیر لنا ۔ ولکنا راینا انا علی حق وراو انھم علی حق ۔

ترجمہ : حضرت امام باقر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت مولا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ اپنے مقابلین کے حق میں فرماتے تھے کہ ہم ان سے ان کی تکفیر کی بنا پر قتال نہیں کر رہے اور نہ ہی ان سے اس وجہ سے قتال کر رہے ہیں کہ وہ ہماری تکفیر کرتے ہیں ۔ بلکہ بات یہ ہے کہ ہم یقین کرتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ یقیناً وہ حق پر ہیں ۔ (کتاب قرب الاسناد - الحميري القمي - الصفحة ٩٣)

حیرت کی بات ہے جنہیں خود حضرت مولا علی مشکل کشاء رضی اللہ تعالی عنہ منافق اور کافر نہ کہیں انہیں آج کل کہ شیعہ اور سنیوں کے لبادے میں چھپے رافضی کس منہ سے کہتے ہیں حضرت مولا علی مشکل کشاء رضی اللہ تعالی عنہ نے تو انہیں اپنا بھائی کہا ہے ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...