علی امام منست و منم غلام علی (رضی اللہ عنہ)
علی امام منست و منم غلام علی
ہزار جان گرامی فدا بہ نام علی
ترجمہ : حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ میرے امام ہیں اور میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کا غلام ہوں ، ہزاروں عزیز اور معزز جانیں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے نام پر قربان ۔
حیدریّم ، قلندرم ، مستم
بندۂ مرتضیٰ علی ہستم
ترجمہ : میں حیدری ہوں ، قلندر ہوں ، مست ہوں ، میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کا غلام ہوں ۔ (بندہ بمعنیٰ غلام عربی میں مستعمل ہے)
پیشوائے تمام رندانم
کہ سگِ کوئے شیرِ یزدانم
ترجمہ : میں تمام رندوں کا امام ہوں کہ شیرِ خدا حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے در کا سگ ہوں ۔
من بغیر از علی نہ دانستم
ھو الاعلیٰ، ھو العلی گفتم
ترجمہ : میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی کو بھی نہیں جانتا ، وہی اعلیٰ ہیں ، وہی بلند ہیں ، بس یہی کہتا ہوں ۔
غیرِ حیدر اگر ہمی دانی
کافری و یہود و نصرانی
ترجمہ : تُو اگر حیدر کرّار حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی کو جانتا و مانتا ہے تو پھر کافر ہے ، یہودی ہے یا عیسائی (یعنی ان کو ماننا ایمان کا حصّہ ہے اور نہ ماننے سے ایمان نہیں رہتا)
شاہبازے فضائے لاہوتم
مستِ صہبائے مرتضیٰ ہستم
ترجمہ : میں لاہوتی (زمان و مکان ، کائنات سے ماورا) فضا کا شاہباز ہوں کہ میں بادۂ حضرت مولا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے ہے ۔
اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلّم اللھم ربّنا آمین۔(درِ مولا علی رضی اللہ عنہ کا بھکاری ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
Excellent
ReplyDeleteSubhaan Allah