فرمان حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ ہمارے اور ان کے مقتولین جنتی ہیں
صحیح سند سے یزید بن الاصم سے منقول ہےکہ میں نے حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ سے صفین کے مقتولین کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا : قَتْلَانَا وَقَتَلَاهُمْ فِي الْجَنَّةِ ۔
ترجمہ : ہمارے اور ان کے مقتولین جنتی ہیں ۔
(مصنف ابن أبي شيبة » كِتَابُ الْجَمَلِ » بَابُ مَا ذُكِرَ فِي صِفِّينَ ... رقم الحديث: 37177،چشتی)،(سنن سعید بن منصور:398/2)(مجمع الزوائد:357/9، وذكر نحوه الذهبي في السير 3/144)
حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہےکہ وہ جنگ صفین کی رات نکلےتواہل شام کی طرف نظر اٹھا کر فرمایا : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلَهُمْ ۔
ترجمہ : اے اللہ مجھے اور انھیں معاف فرمادے ۔ (مصنف ابن أبي شيبة » كِتَابُ الْجَمَلِ » بَابُ مَا ذُكِرَ فِي صِفِّينَ ... رقم الحديث: 37162،چشتی)
قابل غور جنہیں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ جنّتیں کہیں اور مغفرت کی دعائیں کریں آج نام نہاد محبّان مولا علی رضی اللہ عنہ انہیں ظالم ، جہنّمی نہ جانے کیا کہیں فیصلہ اہلِ انصاف کریں ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment