Tuesday, 23 April 2019

ہم تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرتے ہیں

ہم تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرتے ہیں امام ابو جعفر طحاوی حنفی رحمۃ اللہ علیہ کا پیغام مسلمانانِ اہلسنّت کے نام

اما م ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی حنفی رحمۃ اللہ علیہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہکے عقیدہ وعمل کے ترجمان ہیں ، آپ اپنی مشہور کتاب ”العقیدۃ الطحاویۃ“ میں لکھتے ہیں : نحب اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ولا نفرط فی حب احد منہم ولا نتبرا من احد منہم و نبغض من یبغضہم وبغیر الخیر یذکرہم ولا نذکر ہم الا بخیر وحبہم دین وایمان و احسان وبغضہم کفر و نفاق وطغیان ۔
ترجمہ : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرتے ہیں اور ان میں سے نہ کسی ایک کی محبت میں افراط کرتے ہیں اور نہ ہی کسی سے براءت کا اظہار کرتے ہیں اور جو ان سے بغض رکھتا ہے اور بغیر خیر کے ان کا ذکر کرتا ہے ہم اس سے بغض رکھتے ہیں اور ہم ان کا ذکر صرف بھلائی سے کرتے ہیں ، ان سے محبت دین و ایمان اور احسان ہے اور ان سے بغض کفر ونفاق ہے اور سرکشی ہے ۔ (شرح العقیدہ الطحاویہ صفحہ نمبر 704 جلد نمبر 2 بیروت،چشتی)

امام ابو جعفر طحاوی حنفی رحمۃ اللہ علیہ اس سلسلے میں مزید فرماتے ہیں : ومن احسن القول فی اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وازواجہ الطاہرات من کل دنس وذریاتہ المقدسین من کل رجس فقد برئ من النفاق ۔
ترجمہ : جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں اچھی بات کرتا ہے ، ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو ہر قسم کے عیب سے پاک سمجھتا ہے اور آپ کی مقدس آل و اولاد رضی اللہ عنہم کو ہر قسم کی آلودگی سے مبرا سمجھتا ہے وہ نفاق سے بری ہے ۔ (شرح العقیدہ الطحاویہ صفحہ نمبر 490 جلد نمبر 2 بیروت)

اہل سنت و جماعت ناصبیوں ، خارجیوں اور رافضیوں کے افراط و تفریط سے بچ کر اہلبیت اطہار و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرتے ہیں اور ان کے بارے میں ہمیشہ اچھی بات کہتے ہیں ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...