Sunday, 8 December 2019

دیوبندیوں کا پیر مشکل میں پھنسے مریدوں کی مدد کرتا اور غیب جانتا ہے

دیوبندیوں کا پیر مشکل میں پھنسے مریدوں کی مدد کرتا اور غیب جانتا ہے

محترم قارئینِ کرام : بیمارانِ دیوبند کا حکیم مولوی اشرف علی تھانوی لکھتا ہے : ایک صاحب نے مجھ سےبیان فرمایا جو بکری کا بچہ پیدا ہوتا میں اس کی اُون کتروا لیتا تھا اس طرح میں نے اُون جمع کر کے حاجی (امدادُ اللہ) صاحب کیلئے کملی (یعنی چادر) بنوائی اور وقت تک میں حاجی صاحب کی زیارت سے مشرف نہ ہوا تھا بلکہ غائبانہ طور پر معتقد تھا ، جب میں حج کیلئے گیا تو اس کملی کو اپنے ساتھ لے گیا ، ایک جگہ پر ہمارا جہاز طغیانی میں آگیا اور جہاز میں ایک شور مچ گیامیں چھتری پرتھا ، وہاں اُتر کر تنق کی جالیوں سے کمر لگا کر اور مُنہ لپیٹ کر ڈوبنے کیلئے بیٹھ گیا ، کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ اب کچھ دیر میں جہاز ڈوبنے والا ہے ، اسی اثنا میں مجھ پر غفلت طاری ہوئی میں نہیں سمجھتا کہ وہ نیند تھی یا غم کی بدحواسی . اسی غفلت میں مجھ سے ایک نے کہا کہ فلانے اٹھو اور پریشان مت ہو ، ہوا موافق ہوگئی ہے ، کچھ دیرمیں جہازطغیانی سےنکل جائے گا اور میرا نام امدادُ اللہ ہے مجھے میری کملی دو میں نے گھبرا کر کملی دینی چاہی اسی گھبراہٹ میں آنکھ کھل گئی ، میں نے لوگوں سے کہہ دیا کہ تم مطمئن ہو جاؤ جہاز ڈوبے گا نہیں کیونکہ مجھ سےحاجی (امداداللہ) صاحب نے فرما دیا ہےکہ جہاز ڈوبے گا نہیں ، اس کے بعد میں نے لوگوں سے پوچھا کہ تم میں سے کوئی حاجی امداد اللہ صاحب کو جانتا ہے ؟ مگر کسی نے اقرار نہیں کیا ، آخر جہازطغیانی سے نکل گیا اور ہم مکہ پہنچ گئے . میں نے لوگوں سے کہہ دیا کہ مجھے حاجی صاحب کے بارے میں نہ بتلائیں میں خود ہی ان کو پہچانو گا ، جب میں طوافِ قدوم کر رہا تھا تو میں نے طواف کرتے ہوئے حاجی صاحب کو مالکی مصلّے کے قریب کھڑے دیکھا اور دیکھتے ہی پہچان لیا ، کیونکہ ان کی شکل اور لباس وہی تھا جو میں نے خواب میں دیکھا تھا ، صرف فرق اتنا تھا کہ جب میں نے جہاز میں دیکھا تو اُس وقت آپ لُنگی پہنے ہوئےتھے ، اور اِس وقت پاجامہ، میں نہیں سمجھا کہ اتنا فرق کیوں تھا ، خان صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے یہ وجہ بیان کی کہ جہاز کو طغیانی سے نکالنے کیلئے لُنگی ہی مناسب تھی اسی لئے آپ نے لُنگی پہنے دیکھا ۔ (ارواحِ ثلاثہ صفحہ نمبر 138 ، 139 مطبوعہ مکتبہ عمر فاروق شاہ فیصل کالونی کراچی)

دیوبندی حضرات جو نجدی کے راستے پر گامزن ہیں جواب دیں کہ دیوبندیوں کے پیر کو کیسے علم ہو گیا کہ مرید مشکل میں پھنسے ہیں ان کا جہاز ڈوب رہا ہے ؟



دیوبندی حضرات جو نجدی کے راستے پر گامزن ہیں جواب دیں کہ اگر مکے میں بیٹھے حاجی امداد اللہ مہاجر مکی نے ڈوبتے بحری جہاز کو طغیانی سے نکالنے کیلئے . لُنگی باندھ کر سمندر میں پہنچ کر جہاز بچا سکتے ہیں تو غوثِ اعظم شیخ عبد القادری جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ڈوبی کشتی کیوں نہیں تیرا سکتے ؟ جہاز طغیانی سے کیوں نہیں نکال سکتے ؟ جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...