ایمانِ ابو طالب حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی نظر میں
گالم گلوچ کرنے والوں کےلیے جوابی پوسٹ : ایمانِ ابو طالب حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ کی نظر میں : تاجدار گولڑہ حضرت سیّد پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچے اور پھوپھیاں حارث ، قثم ، حمزہ ، عباس ، ابوطالب ، عبدالکعبہ ، جحل ، ضرّار ، غیداق ، ابولہب ، صفیہ ، عاتکہ ، اروی ، اُمّ حکیم ، بّرہ ، امیمہ اس جماعت میں سے حضرت حمزہ و عباس و حضرت صفیہ رضوان اللہ علیہم اجمعین وعلیہن ایمان لائے ۔ اور حاشیہ میں لکھا ہے کہ حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے انہیں تین حضرات کے مشرف با اسلام ہونے کو جمہور علماء کا مذہب قرار دیا ہے ۔ (تحقیق الحق فی کلمة الحق صفحہ نمبر 153 مطبوعہ گولڑہ شریف،چشتی) ۔ جس گولڑوی کہلانے والے نے گالیاں نکالنی ہیں وہ حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ کو گالیاں نکالے بلاتبصرہ پیغام مزار گولڑہ شریف کے نذرانے کھانے والوں کے نام ۔ ڈاکٹر فیض احمد چشتی مہاروی ۔

No comments:
Post a Comment