Sunday, 1 December 2019

حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو غوثُ الاعظم اور غوثُ الثقلین کہنا

حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو غوثُ الاعظم اور غوثُ الثقلین کہنا

دیوبندی وہابی حضرات کا پیشوا اور امام مولوی اسماعیل دہلوی لکھتا ہے :حضرت غوثُ الثقلین اور حضرت خواجہ نقشبند علیہما الرّحمہ کی روحیں متوجہ رہیں ، ایک ماہ تک دونوں بزرگوں میں فیض پہنچانے کے متعلق تنازع رہا پھر اُن میں شراکت پر صلح ہوگئی اور پھر سید احمد رائے بریلی مزارِ خواجہ قطب الدین پر مراقب ہوئے تو حضرت خواجہ علیہ الرّحمہ کی روحِ مبارکہ سے ملاقات اور فیض ِ سلسلہ چشتیہ حاصل ہوا ۔ (صراطِ مستقیم صفحہ نمبر 278 مطبوعہ دارالکتاب دیوبند)

اسی مولوی اسماعیل دہلوی نے :حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ کو غوثُ الاعظم اور دیگر کو قطب الاقطاب و قیوم زمانی لکھا۔ (صراطِ مستقیم صفحہ نمبر 230 مطبوعہ دارالکتاب دیوبند)

سوال نمبر 1 : دیابنہ اور وہابیہ سے سوال کیا مزارات سے اولیاء اللہ علیہم الرّحمہ تشریف لا کر فیض دے سکتے ہیں ؟

سوال نمبر 2 دونوں بزرگوں میں تنازع رہا پھر صلح ہوگئی دیابنہ اور وہابیہ کے امام کو کس نے بتایا ؟

سوال نمبر 3 دونوں بزرگوں نے ایک ماہ تک توجہ رکھی اور فیض عطاء کیا یہ صاحبانِ مزار سے فیض حاصل کر کے مشرک ہوئے کہ نہیں ؟

سوال نمبر 4 خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے مزارِ مبارک پر دیابنہ اور وہابیہ کے پیر و مجاھدِ کبیر سید احمد رائے بریلی مراقبہ کر کے مزار کے مجاور بن کر بیٹھے قبر پرست و مشرک ہوئے کہ نہیں ؟

سوال نمبر 5 یہ سب کچھ کر کے امام الوہابیہ اسماعیل دہلوی اور ان کے پیر سید احمد رائے بریلی مشرک ہوئے کہ نہیں ؟

سوال نمبر 6 :غوثُ الاعظم اور غوثُ الثقلین کا معنیٰ و مفہوم سمجھایا جائے اس کا کیامطلب ہے ؟

سوال نمبر 7 :اسماعیل دہلوی حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو غوثُ الاعظم اور غوثُ الثقلین لکھ کر مشرک ہوا کہ نہیں ؟

نوٹ : اس پر اور بہت سے سوال ہیں پھر کبھی صحیح سرِ دست ان سات (7) سوالوں کے جواب قرآن و حدیث اور مستند کتب کے حوالہ جات کی روشنی میں جواب عنایت فرمایا جائے اُوٹ پٹانگ باتیں کرنے والوں سے معذرت اور آخری سوال کا جواب ضرور دیں اگر آج تک کسی دیوبندی اور وہابی عالم نے ان پر شرک کا فتویٰ دیا ہو تو بطور ثبوت دیا جائے بصورت دیگر مان لو کہ تم لوگوں کا کام صرف مسلمانانِ اہلسنت پر شرک کے فتوے لگا کر فتنہ و فساد پھیلانا ہے ۔جواب کا منتظر : ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...