Sunday, 1 December 2019

حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو غوثِ اعظم کہنا صحیح ہے

حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو غوثِ اعظم کہنا صحیح ہے

محترم قارئینِ کرام : ہم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو غوث اعظم کہیں تو شرک کے فتوے لگائے جاتے ہیں اور دیوبندی اپنے مولوی رشید احمد گنگوہی کو غوثُ الاعظم لکھیں تو جائز۔ (تذکرۃ الرشید جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 2)

کیوں جی دیوبندیو یہاں شرک ہوا کہ نہیں ؟

اگر یہی الفاظ مسلمانان اہلسنت نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلّم اور اولیاء کرام علیہم الرّحمہ کےلیئے استعمال کرتے ہیں تو شرک کے فتوے مگر اہنے مردہ مٹی میں مل جانے اور گل سڑ جانے والے مولوی کےلیئے یہ سب کچھ جائز ہے آواز دو انصاف کو انصاف کہاں ہے ؟

اور اب تک کسی دیوبندی عالم اور پر جوش موحد نے اس کتاب پر اور لکھنے والے پر نہ کوئی فتویٰ لگایا اور نہ ہی رد لکھا آخر یہ دہرا معیار کیوں جناب اور امت مسلمہ پر فتوے لگا کر وہی افعال خود اپنا کر منافقت دیکھا کر تفرقہ و انتشار کیوں پھیلایا جاتا ہے آخر کیوں ؟

اصل اسکن پیش خدمت ہیں فیصلہ اہل ایمان خود کریں مسلمانان اہلسنت یہ نظریات رکھیں اور کہیں تو شرک کے فتوے اور دیوبندی خود سب کچھ کریں تو جائز آخر یہ دہرا معیار و منافقت اپنا کر امت مسلمہ میں تفرقہ و انتشارکیوں پھیلایا جاتا ہے؟

اب دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ بھی پڑھیں

سوال : غوث الاعظم کہنا کیسا ہے ؟

جواب : بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 219-219/Sd=5/1436-U
غوث اعظم سے اگر حضرت عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کی ذات مراد ہے تو ان کو غوثِ اعظم کہنا صحیح ہے ، وہ غوث اعظم کے نام سے معروف ہیں؛ لیکن حرف ندا کے ذریعہ یا غوث اعظم کہنا صحیح نہیں ہے، اس میں غیر اللہ سے استمداد ہے، جو ناجائز ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء ، دارالعلوم دیوبند ، ماخذ : دار الافتاء دار العلوم دیوبند فتوی نمبر :57913 ، تاریخ اجراء :Mar 15, 2015 ۔

مرزا مظہر جانِ جاناں رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے ملفوظات میں غوث الثقلین اور غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے لقب آپ کیلئے تحریر فرمائے ۔

قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ نے سیف المسلول میں متعدد بارغوث الثقلین رحمۃ اللہ علیہ کا لقب ارشاد فرمایا ۔

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے ہمعات میں غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ لکھا جبکہ انفاس العارفین میں ان کے والد رحمۃ اللہ علیہ اور نانا رحمۃ اللہ علیہ نے بھی غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ ہی کے لقب سے پیرانِ پیر کو یاد کیا ۔

شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر عزیزی میں غوث الثقلین اور مکتوبات میں غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے لقب سے یاد فرمایا ۔

شیخ نورالدین ابوالحسن علی رحمۃ اللہ علیہ نے بہجۃ الاسرار میں غوث الوریٰ کا لقب ارشاد فرمایا ۔

خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عبد الرحمن جامی رحمۃ اللہ علیہ نے غوث الثقلین فرمایا اور شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اخبار الاخیار میں غوث اعظم اور غوث الثقلین فرمایا ۔

ائمہ دین علیہم الرّحمہ کے حوالے پیش کرنے کے بعد اب دیوبندی وہابی حضرات کے پیشوا اور امام مولوی اسماعیل دہلوی کا حوالہ پیشِ خدمت ہے لکھتا ہے ۔ صراط مستقیم اردو مطبوعہ سعید اینڈ سنز کراچی ملاحظہ فرمایئے صفحہ نمبر ۱۹۸ پر اور صفحہ نمبر ۲۱۸ پر سید نا عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو غوث اعظم کہا گیا ہے جبکہ صفحہ نمبر ۲۴۲ پر غوث الثقلین کے لقب سے یاد کیا گیا ہے ۔

الحمدللہ یہ ثابت ہوگیا کہ پیرانِ پیر دستگیر سیدنا عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو غوث اعظم یا غوث الثقلین رحمۃ اللہ علیہ کہنا ہرگزشرک یا ناجائز نہیں ہے ۔ مدعی لاکھ پر بھاری ہے گواہی تیری ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...