عیسائی مشنریوں اور صوفیاءکرام علیہم الرّحمہ کی خدمت خلق میں فرق
آج دنیا بھر میں عیسائی مشنریاں صرف ایک نعرہ خدمت Service of Humanity کو لے کر دوسرے مذاہب کو شرمندہ کررہی ہیں ۔ ان کے پاس بڑے مالی وسائل ہیں ۔ جنگ کے میدان میں زخمیوں کی خدمت ، اسپتال قائم کرکے مریضوں کا علاج ، قحط زدہ علاقوں میں خوراک سے بھوکوں کی امداد، تعلیمی اداروں وغیرہ کا قیام ۔ ان کی سرگرمیاں مختلف نوعیت کی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی وہ بائبل کے مواعظ بھی سناتی ہیں ، عیسائیت کا لٹریچر مفت تقسیم کرتی ہیں ، تبدیل مذاہب کا لالچ دیتی ہیں اور ان کا مذہب قبول کرنے والوں کو بہت سی رعایتیں بھی حاصل ہوجاتی ہیں۔ پسماندہ اور جاہل استحصال کے شکار علاقوں میں انہیں خاصی کامیابی ہوتی ہے ۔
چشتی صوفیاءکرام علیہم الرّحمہ بھی اسلام کے مبلغ تھے ۔ مگر کیا ان کے پاس اتنے عظیم فنڈز تھے ؟ کیا ان کی تحریک اتنی منظم تھی ؟ کیا وہ پروپیگنڈے کے فن سے کام لیتے تھے ؟ بے سروسامانی اور فقر محض کے باوجود ان کی خانقاہوں میں دن رات لنگر جاری تھا ۔ فتوح میں نقد آیا تقسیم ہوگیا ۔ نذرانے میں اشرفیاں آئیں لٹ گئیں ، ہدیہ میں کپڑا آیا ، بانٹ دیا گیا ۔ دنیا کی کوئی جماعت یا ادارہ یا مشنری یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ انہوں نے ان مشائخ علیہم الرّحمہ سے زیادہ دلسوزی سے مجروح انسانیت کی خدمت کی ہوگی ۔
خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کی خانقاہ کا حال ان کے خلیفہ خواجہ نصیر الدین چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے یوں بیان کیا ہے : از پگاہ تا شام خلق بیامدے۔ نماز حفتن ہم خلق بسیدے۔ ام خواہندہ بیش ازاں بود کہ آرندہ وہرکہ چیزے بیاوردے چیزے یافتے ۔
ترجمہ : صبح سے شام تک خلق خدا آتی رہتی، عشاء کی نماز کے وقت بھی یہ سلسلہ جاری رہتا تھا مگر مانگنے والوں کی تعداد نذر دینے والوں سے زیادہ ہی ہوتی تھی۔ جو کوئی چیز نذر لاتا تھا، وہ کچھ نہ کچھ عطیہ پاتا تھا۔ (خیر المجالس 257)
حضرت بابا فرید الدین شکر رحمۃ اللہ علیہ کی خانقاہ کے دروازے بھی نصف شب تک کھلے رہتے تھے اور ’’ہیچ کس خدمت ایشاں نیامدے کہ اور اچیزے نصیب نہ کردے‘‘ (فوائد الفواد 125)
اور فرماتے تھے کہ : ہر برمن می آید چیزے می آرو۔ اگر مسکینے بیاید وچیزے نیا رد ہر آئینہ رما چیزے بدوباید داد‘‘ (فوائد الفواد 336)۔
آیئے اسی مشن کو آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیجیئے
دین کا درد رکھنے والے مسلمان بھائیوں ، بیٹوں اور سبھی احباب سے گذارش ہے کہ : فتنوں کے اس دور میں فتنوں کا مقابلہ کرنے ، دین کی نشر و اشاعت کرنے اور دینی تعلیم عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ۔ دین کی نشر و اشاعت کےلیئے دینی کتب تفاسیر قرآن اور کتب احادیث عربی اردو کی شروحات و دیگر اسلامی کتب کی اشد ضرورت ہے : آیئے تفاسیر قرآن اور کتب احادیث کی خریداری میں ہمارا ساتھ دیجیئے اور مستحق بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم دینے کے اخراجات کے سلسلہ میں صاحب حیثیت مسلمان تعاون فرمائیں جزاکم اللہ خیرا ۔ ہمارے اکاؤنٹ نمبرز یہ ہیں : فیض احمد چشتی ولد ملک غلام سرور اکاؤنٹ نمبر 0001957900055503 حبیب بینک کیولری گراؤنڈ برانچ لاہور پاکستان ، موبی کیش اکاؤنٹ نمبرز یہ ہیں ۔ 03009576666 ،03037555506 ، اور شناختی کارڈ نمبر 3230224117685 ، اللہ تعالیٰ آپ سب کو اجرِ عظیم عطاء فرمائے آمین ۔ دعا گو و طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔
No comments:
Post a Comment