Monday, 5 February 2018

کعبہ کرتا ہے طواف درِ والا تیرا ۔ اس شعر پر اعتراض کا جواب

کعبہ کرتا ہے طواف درِ والا تیرا ۔ اس شعر پر اعتراض کا جواب





امام احمد رضا خان قادری محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کا شعر منقبت غوث اعظم رحمۃ اللہ میں ایک شعر ہے :

سارے اقطابِ جہاں کرتے ہیں کعبے کا طواف
کعبہ کرتا ہے طواف درِ والا تیرا

یعنی شان غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ میں منقبت لکھی ۔ جس پر جاہل دیوبندیوں اور غیر مقلد وہابیوں نے اعتراض کرتے کیا اور بعض انتہائی گھٹیا انداز کی پوسٹیں فقیر کی ڈاکٹر فیض احمد چشتی کی نظر سے گذریں فقیر مدللّ جواب لکھنے کا ارادہ کر چکا تھا مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں مل پایا سر دست یہ مختصر جواب حاضر ہے ضرورت محسوس ہوئی تو اس میں مزید حوالہ جات بھی شامل کیئے جائیں گے ان شاء اللہ العزیز اللہ تعالیٰ بے ادبوں ، گستاخوں کے فتنہ و شر سے بچائے آمین ۔

اس شعر میں جس بات پر ان جہلاء کو اعتراض ہے جس میں اعتراض کی کوئی تُک بنتی ہی نہیں آیئے جواب پڑھتے ہیں ۔ ( اصل اسکن بھی ساتھ دیئے جا رہے ہیں )


خانہ کعبہ بعض اولیاء اللہ علیہم الرّحمہ کی زیارت کو جاتا ہے

خانہ کعبہ شریف کا بعض اولیاء اللہ علیہم الرّحمہ کی زیارت کو جانا کرامت کے طور پر جائز ہے ۔ فقہاء علیہم الرّحمہ نے بھی اسکی تائید کی ہے ۔ چنانچہ امام حصکفی رحمتہ اللہ علیہ متوفیٰ 1088ھ در مختار مین فرماتے ہیں کہ مفتی جن و انس امام نسفی رحمۃ اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ سنا ہے خانہ کعبہ اولیاء اللہ علیہم الرّحمہ کی زیارت کو جاتا ہے ، کیا یہ کہنا شرعاً جائز ہے ؟
امام نسفی علیہم الرّحمہ نے فرمایا (خرق العادۃ علی سبیل الکرامۃ لا ھل الولایۃ جائز عند اھل السنۃ) یعنی۔ خرق عادت کرامت کے طور پر اولیاء اللہ کے لیئے اہلسنت کے نزدیک جائز ہے ۔ (الدُّرُّ المختار کتاب الطلاق صفحہ نمبر 253)

مفتی بغداد امام سیّد محمود آلوسی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : کعبۃ اللہ بعض اولیاء اللہ کی زیارت کو جاتا ہے اور یہ اہلسنت کے نزدیک جائز ہے ۔ (تفسیر روح المعانی جلد 13 صفحہ 14 امام آلوسی رحمۃُ اللہ علیہ )

امام غزالی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہوتے ہیں جن کا طواف بیت اللہ کرتا ہے ۔ (احیاء العلوم جلد اوّل صفحہ 450 )

مشہور دیوبندی عالم علامہ محمد زکریا کاندہلوی صاحب لکھتے ہیں : بعض اللہ والے ایسے ہوتے ہیں کہ خود کعبہ ان کی زیارت کو جاتا ہے،(فضائل حج صفحہ 93 دارالاشاعت) حکیم الامت دیوبند علامہ اشرف علی تھانوی صاحب بوادر النوادر میں یہی بات لکھتے ہیں جلد اس کے صفحات کے اسکن بھی شامل کر دیئے جائیں گے ان شاء اللہ العزیز ۔ (طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...