فضائل و مناقب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حصّہ دہم
امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ : رافضی اور اُن کے دلاّل نیم رافضی بغضِ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انہیں دن میں سورج نظر نہیں آرہا ایک پوسٹ رافضی اور اُن کے دلاّل نیم رافضیوں کی دیکھنے میں آئی حضرت امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب میں یہ رافضی اور اُن کے دلاّل نیم رافضی حضرت شاہ عبدالعزیز دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کا حوالہ دے رہا ہے جبکہ امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کا زمانہ اور شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے زمانے میں کم و بیش ایک ہزار سال کا فرق ہے حضرت امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 215 ہجری میں اور وفات 303 ہجری میں ہوئی اور حضرت شاہ عبدالعزیز دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1159 ہجری اور وفات 1239 ہجری میں ہوئی نہ جانے رافضیوں اور اُن کے دلاّل نیم رافضیوں کو امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب سے شاہ عبدالعزیز دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کا حوالہ کیسے مل گیا کہنا پڑے گا یہ بھی رافضیوں اور اُن کے دلاّل نیم رافضیوں کی مکاریاں ہیں جو عوامِ اہل سنت کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں جب حضرت امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی بات آ ہی گئی ہے تو حضرت امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے تعلق سے عقیدہ بھی ملاحظہ کر لیجیے حضرت امام المزی رحمۃ اللہ علیہ حضرت امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کا قول نقل فرماتے ہیں : سئل أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ النَّسَائي عَنْ معاوية بْن أَبي سفيان صاحب رَسُول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَقَالَ: إنما الإسلام كدار لها باب، فباب الإسلام الصحابة، فمن آذى الصحابة إنما أراد الإسلام، كمن نقر الباب إنما يريد دخول الدار، قال: فمن أراد معاوية فإنما أراد الصحابة ۔
ترجمہ : حضرت ابوعبدالرحمن المعروف امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ سے سیدنا معاویہ بن سفیان صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم (رضی اللہ عنہما) کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : اسلام گویا ایک گھر ہے جس کے دروازے ہیں اسلام کے دروازے صحابہ رضی اللہ عنہم ہیں پس جس نے صحابہ رضی اللہ عنہم کو اذیت دی گویا اس نے اسلام کو اذیت دینے کا ارادہ کیا کیونکہ جو دروازہ توڑنا چاہتا ہے وہ گھر میں داخل ہونا چاہتا ہے پس جو معاویہ رضی اللہ عنہ کے درپے ہوتا ہے تو وہ جمیع صحابہ رضی اللہ عنہم کے درپے ہوتا ہے ۔ (تہذیب الکمال جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 339 ، 349 مؤسسۃ الرسالہ)
حضرت امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی رافضیوں اور اُن کے دلاّل نیم رافضیوں کے منہ پر جوتا لگایا ہے لہٰذا رافضیوں اور اُن کے دلاّل نیم رافضیوں کو اب امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے غلط بیانی کرنے سے باز آجانا چاہیے اور کسی گندی نالی میں ڈوب کر مرجانا چاہیے ۔
معلوم ہوا صحابی رسول حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے سوء اعتقاد رکھنے والا صرف حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ہی کی تنقیص پر نہیں رکتا ہے بلکہ وہ جمیع اصحاب نبوی رضی اللہ عنہم پر تبراء سے بھی پھر باز نہیں آتا ہے جس کا بالکل آج کل مشاہدہ ہو رہا ہے ۔
یہ بھی معلوم ہوا امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے عقیدت رکھتے تھے امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کے واقعہ سے غلط مفھوم گھڑ کر جو حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی تنقیص کرتے ہیں وہ امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کے اس قول کو آنکھیں کھول کر پڑھیں شائد اگر ضمیر زندہ ہو تو توبہ رجوع کی توفیق مل جائے اللہ تعالی ہم سب کو آل و اصحاب کا ادب نصیب فرمائے آمین ۔
حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور امام نسائی کی شہادت کی جھوٹی داستان
محترم قارئینِ کرام : بعض لوگ حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا انکار کرنے کےلیے امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کے قصے سے دلیل لیتے ہیں ، جس میں مذکور ہے کہ امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کی نفی کی لیکن یہ واقعہ باسند صحیح ثابت نہیں اس کی سند میں مجہول اور غیر معتبر راوی موجود ہیں لہٰذا ایسی بے سروپا روایات کا کوئی اعتبار نہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے حضرت سیدنا امیر معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما کی فضیلت میں کچھ بھی ثابت نہیں ۔ (تاريخ دمشق لابن عساكر : 105/59، سير أعلام النبلاء للذهبي : 132/3) ، اس بات کو ذکر کرنے کے بعد حافظ جمال الدین مزی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں یہ بات امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق سوءِ اعتقاد پر دلالت نہیں کرتی بلکہ ان کے متعلق برائی سے روکنے پر دلالت کرتی ہے ۔
یہ قول ثابت نہیں ہو سکا کیونکہ اس کی سند میں ابوالعباس اصم کے والد یعقوب بن یوسف بن معقل ، ابوفضل ، نیشاپوری کی توثیق نہیں ملی ۔ بعض کتب میں اس سند سے ابوالعباس اصم کے والد کا واسطہ گر گیا ہے ۔
حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا انکارکرنے کے لیے چھپے رافضی اور کھلے رافضی جھوٹ اور ھٹ دھرمی دیکھاتے ہیں اور انہیں ہم باربار بتا چکے ہیں کہ جوروایات آپ لوگ پیش کر رہے ہیں وہ بے سند ہیں ، ضعیف ہیں اگر ثابت بھی ہیں تو ان کا وہ مطلب نہیں ہے جو آپ لوگ نکالنا چاہتے ہیں لیکن چھپے رافضی اور کھلے رافضیوں کی ہٹ دھرمی کی انتہاء ہے کہ وہی بے سند روایات بار بار بیان کرتے ہیں جیسا کہ : امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کی جھوٹی داستان ، چھپے رافضی اور کھلے رافضی کہتے ہیں کہ : امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ دمشق میں گئےوہاں لوگ تین سوسال گزرنے کے بعد منبروں پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بُرا بھلا کہتے تھے ، امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کو بڑا غصہ آیا ، انہوں نے ارادہ کیا کہ میں علی رضی اللہ عنہ کے فضائل پر کتاب لکھوں تو وہاں لوگوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں بھی کوئی حدیث بیان کریں تو انہوں نے میرے والی بات کہ میری زبان بند ہی رہنے دوتو وہاں کے لوگوں نے اصرار کیا کہ آپ بتائیں تو امام صاحب نے فرمایا کہ اللہ معاویہ کو صحابی ہونے کی وجہ سے چھوڑ دے تو تمہارے لیے کافی نہیں ؟ اور پھر کہا کہ مجھے تو معاویہ کے بارے میں صرف ایک صحیح حدیث کا پتہ ہے جو صحیح مسلم میں موجود ہے کہ اللہ معاویہ کا پیٹ نہ بھرے ، پس اتنی بات تھی کہ ناصبی ان پر ٹوٹ پڑے اور ان کو اتنا مارا کہ ان کی شرمگاہ پر بھی زخم بن گئےحتی کہ وہ قریب المرگ ہوگئے پھر ان کو ان کی خواہش کے مطابق مکہ لے کر جایا گیا اور وہاں ہی ان کو دفن کردیاگیا ۔
امام نسائی یعنی ابو عبدالرحمٰن احمد بن شعیب بن علی بن سنان بن بحر النسائی رحمۃ اللہ علیہ (م303ھ) کا شمار حدیث کے مشہور اماموں علیہم الرحمہ میں ہوتا ہے اور ان کی کتاب : ’’سنن نسائی‘‘ کتب ستہ میں شامل ہے ۔ امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں عوام و خواص میں یہ قصہ مشہور ہے کہ انہیں شام کے ناصبیوں نے بہت مارا تھا اور وہ اسی مار کی وجہ سے شہید ہوگئے تھے ۔
اس من گھڑت قصے کی روایات کا مختصر اور جامع جائزہ درج ذیل ہے :
حاکم نیشاپوری نے فرمایا : فحدثني محمد بن إسحاق الأصبھاني قال: سمعت مشایخنا بمصر یذکرون أن أبا عبدالرحمٰن فارق مصر في آخر عمرہ و خرج إلٰی دمشق فسئل بھا عن معاویۃ بن أبي سفیان و ما روي في فضائلہ فقال : لا یرضی معاویۃ رأسًا برأس حتی یفضل ؟ قال : فمازالوا یدفعون في حضنیہ حتی أخرج من المسجد ثم حمل إلٰی مکۃ و مات بھا سنۃ ثلاث و ثلاثمائۃ وھو مدفون بمکۃ ۔
ترجمہ : پس مجھ سے محمد بن اسحاق (بن محمد بن یحییٰ بن مندہ) الاصبہانی نے بیان کیا: میں نے مصر میں اپنے استادوں کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ ابو عبدالرحمٰن (النسائی) نے آخری عمر میں مصر کو الوداع کہا اور دمشق کی طرف چلے گئے تو وہاں اُن سے معاویہ بن ابی سفیان (رضی اللہ عنہ) کے بارے میں پوچھا گیا اور ان کے فضائل کی روایات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا : کیا معاویہ اس پر راضی نہیں کہ ان کا معاملہ برابر برابر ہو جائے ؟ چہ جائے کہ انھیں فضیلت دی جائے ؟ کہا : لوگ انھیں سینے (یا خصیوں) پر مارتے رہے حتیٰ کہ وہ مسجد سے نکال دیئے گئے پھر انہیں اٹھا کر مکہ لے جایا گیا اور وہ وہیں 303 ھجری میں فوت ہوئے اور مکہ میں دفن ہوئے ۔ (معرفۃ علوم الحدیث للحاکم ص 83 ح 182، و عنہ ابن نقطۃ فی التقیید 1/ 154،چشتی)
اس روایت کی سند میں ’’مشائخنا‘‘ سارے مشائخ مجہول ہیں ، لہٰذا یہ سند ضعیف ہے اور اس پر حافظ ابن عساکر کا حاشیہ ۔ (تہذیب الکمال 1/ 45) بے فائدہ ہے ۔
اس روایت کو حافظ ذہبی نے بغیر کسی سند کے ابن مندہ عن حمزہ العقبی المصری وغیرہ سے نقل کیا ہے ۔ (سیر اعلام النبلاء 14/ 132) یہ روایت بے سند ہونے کی وجہ سے مردود ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ حاکم نے امام ابو الحسن علی بن عمر الدارقطنی رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کیا : کان أبو عبدالرحمٰن أفقہ مشایخ مصر في عصرہ و أعرفھم بالصحیح والسقیم من الآثار و أعلمھم بالرجال فلما بلغ ھذا المبلغ حسدوہ فخرج إلی الرملۃ فسئل عن فضائل معاویۃ فأمسک عنہ فضربوہ فی الجامع فقال: أخرجوني إلٰی مکۃ فأخرجوہ إلٰی مکۃ وھو علیل و توفي بھا مقتولاً شھیدًا ۔
ترجمہ : ابو عبدالرحمٰن النسائی اپنے دور کے اساتذۂ مصر میں سب سے بڑے فقیہ ، صحیح اور ضعیف روایات کو سب سے زیادہ جاننے والے اور اسماء الرجال کے سب سے بڑے ماہر تھے ، پھر جب وہ اس مقام پر پہنچے تو لوگوں نے ان سے حسد کیا ، پھر وہ رملہ تشریف لے گئے تو ان سے معاویہ (رضی اللہ عنہ) کے فضائل کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ چپ رہے پھر لوگوں نے انہیں جامع مسجد میں مارا تو آپ نے فرمایا : مجھے مکہ لے جاؤ ۔ پھر وہ آپ کو مکہ لے گئے اور آپ بیمار تھے اور مکہ میں شہادت نصیب ہوئی ۔ (تہذہب الکمال للمزی 1/ 45)(واختصرہ الذہبی فی سیر اعلام النبلاء 14/ 133)
اگر یہ روایت حاکم یا امام دارقطنی سے باسند صحیح ثابت ہو جائے تو عرض ہے کہ امام دارقطنی 306 ھ یا 305 ھ میں پیدا ہوئے تھے اور امام نسائی علیہم الرحمہ 303ھ میں فوت ہو گئے تھے لہٰذا یہ روایت منقطع و مردود ہے ۔
یہ وہ روایات ہیں جنہیں رافضی اور اُن کے دلاّل نیم رافضی مزلے لے لے کر بیان کرتے ہیں ۔
مثلاً شاہ عبد العزیز دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے امام نسائی کے بارے میں لکھا ہے : ان کی موت کا واقعہ یہ ہے کہ جب آپ مناقب مرتضوی (کتاب الخصائص) کی تصنیف سے فارغ ہوئے تو انہوں نے چاہا کہ اس کتاب کو دمشق کی جامع مسجد میں پڑھ کر سنائیں تاکہ بنی امیہ کی سلطنت کے اثر سے عوام میں ناصبیت کی طرف جو رجحان پیدا ہو گیا تھا اس کی اصلاح ہو جائے، ابھی اس کا تھوڑا سا حصہ ہی پڑھنے پائے تھے کہ ایک شخص نے پوچھا : امیر المومنین معاویہ رضی اللہ عنہ کے مناقب کے متعلق بھی آپ نے کچھ لکھا ہے ؟ تو نسائی نے جواب دیا کہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے یہی کافی ہے کہ برابر برابر چھوٹ جائیں ، ان کے مناقب کہاں ہیں ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ کلمہ بھی کہا تھا کہ مجھے ان کے مناقب میں سوائے اس حدیث ’لاَ اَشْبَعَ اللہُ بَطنَہ‘ کے اور کوئی صحیح حدیث نہیں ملی ۔ پھر کیا تھا، لوگ ان پر ٹوٹ پڑے اور شیعہ شیعہ کہہ کر مارنا پیٹنا شروع کیا ۔ ان کے خصیتین میں چند شدید ضربیں ایسی پہنچیں کہ نیم جان ہو گئے خادم انھیں اٹھا کر گھر لے آئے ۔ پھر فرمایا کہ مجھے ابھی مکہ معظمہ پہنچا دو تاکہ میرا انتقال مکہ یا اس کے راستے میں ہو ۔ کہتے ہیں کہ آپ کی وفات مکہ معظمہ پہنچنے پر ہوئی اور وہاں صفا و مروہ کے درمیان دفن کئے گئے ۔ بعض کا قول یہ بھی ہے کہ مکہ جاتے ہوئے راستہ میں رملہ (فلسطین) میں انتقال ہوا۔ پھر وہاں سے آپ کی نعش مکہ معظمہ پہنچائی گئی ۔ (بستان المحدثین ص 267۔268)
یہ سارا بیان زیبِ داستان ہے اور باسند صحیح ہر گز ثابت نہیں ۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ امام نسائی کی وفات کہاں ہوئی تھی ؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد ابن یونس المصری (مورخ) نے لکھا ہے : وکان خروجہ من مصر في ذی القعدۃ سنۃ اثنتین و ثلاثمائۃ و توفي بفلسطین یوم الاثنین لثلاث عشرۃ خلت من صفر سنۃ ثلاث و ثلاثمائۃ ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ ذوالقعدہ 302ھ کو مصر سے روانہ ہوئے اور 13/ صفر 303ھ بروز سوموار فوت ہوئے ۔ (سیر اعلام النبلاء 14/ 133، المستفاد من ذیل تاریخ بغداد 19/ 49، تاریخ ابن یونس المصری 2/ 24 ت 55،چشتی) ۔ امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ نے اس قول کو ’’أصح‘‘ قرار دیا ہے ۔ (النبلاء 14/ 133)
سوال یہ ہے کہ امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد اور مورخِ تاریخ مصر نے اتنے اہم واقعے کا ذکر کیوں نہیں کیا (بشرطیکہ) اگر ایسا کوئی واقعہ رونما ہوا تھا ؟
امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ نے بغیر کسی سند کے وزیر ابن حنزابہ (جعفر بن الفضل) سے نقل کیا ہے کہ میں نے محمد بن موسیٰ (بن یعقوب بن مامون) المامونی (الہاشمی ، وثقہ الذہبی فی تاریخ الاسلام) صاحب النسائی سے سنا : ابو عبدالرحمٰن النسائی رحمۃ اللہ علیہ نے علی رضی اللہ عنہ کے خصائص (مناقب) پر جو کتاب لکھی ، میں نے کچھ لوگوں کو اس کا انکار کرتے ہوئے سنا اور فضائلِ شیخین پر کتاب نہ لکھنے کا انکار کرتے ہوئے سنا تو میں نے اس بات کا ان (نسائی) سے ذکر کیا ۔ پھر انھوں نے فرمایا : میں دمشق میں داخل ہوا ، اور وہاں علی (رضی اللہ عنہ) کے مخالفین بہت زیادہ تھے تو میں نے کتاب الخصائص لکھی ، مجھے یہ امید تھی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کتاب کے ذریعے سے ہدایت دے گا ۔ پھر اس کے بعد انہوں نے صحابہ کے فضائل پر کتاب لکھی تو میرے سامنے انہیں کہا گیا : آپ معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل نہیں لکھتے ؟ تو انھوں نے کہا : ان کےلیے میں کیا لکھوں ؟ کیا وہ حدیث جس میں آیا ہے : ’’اللھم! لا تشبع بطنہ‘‘ اے اللہ! اس کے پیٹ کو سیر نہ کرنا ؟ تو وہ سائل خاموش ہو گیا ۔ (النبلاء 14/ 129) ۔ یہ من گھڑت قصہ بھی بے سند ہے اور اگر کہیں ثابت بھی ہو جائے تو کسی قسم کی مارکٹائی کا اس قصے میں نام و نشان تک نہیں ۔ اگر کوئی رافضی و نیم رافضی کہے کہ ان قصوں میں صحیح یا حسن سند کا ہونا ضروری نہیں تو عرض ہے کہ یہ اصول غلط ہے ۔
فقیر کہتا ہے کہ یہ جھوٹی روایت ہے ، چھپے رافضی اور کھلے رافضی خود کہتے ہیں کہ تاریخ کی جھوٹی روایات کھوٹے سکوں کی مانند ہیں تو ہم پوچھتے ہیں کہ یہ کھوٹے سکے آپ کیوں بیان کرتے ہیں ؟ ہم پہلے بھی کئی بار بیان کرچکے ہیں کہ امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ ثابت نہیں ہے پھر چھپے رافضی اور کھلے رافضیوں نے ایک ڈھونگ بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ ” ان کی شہادت کا واقعہ توتواتر کے ساتھ ساری کتابوں میں نقل ہورہا ہے ۔
واہ چھپے رافضیو اور کھلے رافضیو ہم نے اس پر ایک مضمون لکھا تھا ”ضعیف روایات اور متواتر کا ڈھونگ” اس میں ہم نے بتایا تھا کہ جو روایت ضعیف ہو اور وہ چھپے رافضی اور کھلے رافضیوں کے حق میں ہواس کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ متواتر ہوگئی ہےاور کچھ روایتیں بہت ساری کتابوں میں موجود ہوتی ہیں لیکن ان کو ماننا نہیں ہوتا تو صاف انکار کر دیتے ہیں ۔
ہم نے اس وقت بھی پوچھا تھا کہ اگر آپ اسےمتواتر کہتے ہیں تو متواتر کی شرطیں کیا ہیں ؟ متواتر تو تب ہوگی جب اس کو ہردور مین اتنی بڑی تعداد بیان کرے کہ ان کا جھوٹ پر اکٹھا ہونا ناممکن ہو ۔
چھپے رافضی اور کھلے رافضیو سب کو چھوڑیں ، چھپے رافضیو اور کھلے رافضیو صرف سات ثقہ ایسے بندے پیش کر دیں جو امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کے دور میں اس واقعہ کو بیان کرتے ہوں ، سات کو چھوڑیں چھپے رافضی اور کھلے رافضیو صر ف تین بندے ہی پیش کردو جو اس واقعہ کو امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کے دور میں بیان کرتے ہوں ، تین کو بھی چھوڑیں ، چھپے رافضی اور کھلے رافضیو صر ف دو بندے ہی ایسے پیش کردو جو امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کے دور میں اس واقعہ کو بیان کرتے ہوں ، تاقیامت اس کا جواب دینا چھپے رافضیوں اور کھلے رافضیوں پر فرض بھی ہے اور قرض بھی ، ہم چھپے رافضیوں اور کھلے رافضیوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ آپ اس واقعہ میں متواتر کی شرطیں ثابت کریں یا پھر اس کے ضعیف ہونے پر علی الاعلان توبہ کریں اور اس سے رجوع کریں ، اللہ آپ لوگوں کو توفیق عطافرمائے ۔
حضرت ميسون بنت بحدل رضی اللہ عنہا
حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی اہلیہ میسون بنت بحدل کلبی رضی اللہ عنہا نہ صرف مسلمان بلکہ تابعیت کے مرتبہ پر فائز تھیں جس پر کثیر شواہد و دلائل موجود ہیں جبکہ ان کے نصرانی ہونے پر کوئی معتبر دلیل موجود نہیں ۔ حضرت میسون بنت بحدل رضی اللہ عنہا جو مسلمان تھی اور ایک دیندار عورت تھیں ۔ بعض لوگ اُن کے بارے میں جو زبان ایک پاک بی بی رضی اللہ عنہا کے بارے میں استعمال کرتے ہیں یا تو جو غلط الفاظ بولتے ہیں اس کی دلیل صحیحہ دیں یا پھر رجوع کریں اپنی بے ادبیوں سے ۔ حدیث فقہ اور لغت کے امام حسن بن محمد صغانی لاہوری رحمة اللہ علیہ نے اپنی کتاب العباب الزاخر میں ان کو تابعیات میں شمار کیا ہے ۔ اسی طرح امام فقیہ حنفی محدث مرتضی زبیدی رحمة اللہ علیہ نے تاج العروس میں حافظ صغانی رحمة اللہ علیہ کے حوالے ان کو تابعیات میں سے لکھا ہے ۔ حافظ ابو بکر بن ماکولا ، حافظ ابن نقطہ ، حافظ ابن عساکر ، حافظ ناصر الدین الدمشقی ، حافظ ابن حجر عسقلانی علیہم الرحمہ نے آپ رضی اللہ عنہا کے بارے میں لکھا ہے کہ آپ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتی ہیں ، حافظ ابن عدی رحمة اللہ علیہ نے الکامل میں جب کہ حافظ ابن طاہر المقدسی رحمة اللہ علیہ نے تذکرۃ الحفاظ میں ان کی حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ایک حدیث ضعیف کو ذکر کیا ہے ۔ (الإكمال لابن ماكولا ج٧ ص ١٩٣)(تاج العروس ج ١٦ ص ٥٢٩،چشتی)(تاريخ دمشق ج ٧٠ ص ١٣٠ رقم ٩٤٣٢)(تبصير المتنبه بتحرير المشتبه ج ٢ ص ١٢٨٠)(الكامل في ضعفاء الرجال ج ٤ ص ٢٦٦ رقم ٦٠٧٠)(ذخيرة الحفاظ ج ٣ ص ١٤٨٥ رقم ٣٢٨٠)
ميسون ابنة بحدل الكلبية ۔ قال الصاغاني: وهي من التابعيات ۔ (تاج العروس، ج 16، ص 528)
قال رضي الدين الحنفي (المتوفى 650ھ) : ميسون ابنة بحدل ۔ أم يزيد بن معاوية : من التابعيات ۔ (العباب الزاخر، ج 1، ص 200)
ميسون بنت بحدل ۔ شاعرة إسلامية ۔ (معجم الشعراء العرب، جلد 1)
ان ائمہ اسلام کی تصریحات سے ان کا تابعیہ ہونا واضح ہے ، ان کے کفر پر تو دور کی بات فسق و فجور پر کوئی بات صحیح سند سے ثابت نہیں ۔
تاريخ دمشق میں ان سے ایک روایت بھی مروی ہے : عَنْ مَيْسُونَ بِنْتِ بَحْدَلٍ ، زَادَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ : امْرَأَةِ مُعَاوِيَةَ ، ثُمَّ قَالا : عَنْ مُعَاوِيَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : "سَيَكُونُ قَوْمٌ يَنَالُهُمُ الإِخْصَاءُ ، فَاسْتَوْصُوا بِهِمْ خَيْرًا ۔ (تاریخ دمشق لابن عساکر)
نیم رافضی حضرات یہ بتانے کی زحمت گوارا کریں گے کہ کیا نصرانی سے روایت لی جا سکتی ہے ؟
علمائے محدثین کا آپ کی روایات لینا اور انہیں قبول رکھنا بھی آپ کے ایمان پر دلالت کرتا ہے ۔
تفسير البحر المحیط وغيرہ کتب میں بھی ایک روایت آپ کے متعلق مذکور ہے جس سے میسون بنت بحدل کے مسلمان ہونے کی تائید ملتی ہے : ﻭﻋﻦ ﻣﻴﺴﻮﻥ ﺑﻨﺖ ﺑﺤﺪﻝ اﻟﻜﻼﺑﻴﺔ : ﺇﻥ ﻣﻌﺎﻭﻳﺔ ﺩﺧﻞ ﻋﻠﻴﻬﺎ ﻭﻣﻌﻪ ﺧﺼﻲ ﻓﺘﻘﻨﻌﺖ ﻣﻨﻪ، ﻓﻘﺎﻝ: ﻫﻮ ﺧﺼﻲ ﻓﻘﺎﻟﺖ : ﻳﺎ ﻣﻌﺎﻭﻳﺔ ﺃﺗﺮﻯ اﻟﻤﺜﻠﺔ ﺗﺤﻠﻞ ﻣﺎ ﺣﺮﻡ اﻟﻠﻪ ۔
یہ روایت اگرچہ مسلمان ہونے کی دلیل نہیں لیکن مسلمان ہونے کی تائید ضرور کرتی ہے اس طرح کہ خدا خوفی کی وجہ سے حلال و حرام کا امتیاز رکھنا اور پردہ کا اتنا اہتمام کرنا شریعت اسلامیہ ہی کا خاصہ ہے ۔
تابعی اس مسلمان کو کہتے ہیں جس نے کسی بھی صحابی رضی اللہ تعالی عنہ کی صحبت اختیار کی یا ان سے ملاقات کی ۔ علامہ سید شریف جرجانی رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں : التابعي كل مسلم صحب صحابيا وقيل من لقيه وهو الأظهر ۔
ترجمہ : تابعی ہر اس مسلمان کو کہتے ہیں جس نے کسی صحابی کی صحبت اختیار کی ہو ، اور ایک قول یہ ہے کہ تابعی وہ مسلمان ہے جس نے کسی صحابی سے ملاقات کی ہو اور یہی زیادہ ظاہر ہے ۔
علامہ عبد الحی لکھنوی رحمة اللہ علیہ دوسری تعریف کے تحت لکھتے ہیں : اي التعريف الثاني للتابعي أظهر وأقوى قد اختاره جمع من أرباب التقوى والفتوى یعنی تابعی کی دوسری زیادہ ظاہر زیادہ قوی ہے اسی کو ارباب تقوی وفتوی کی ایک جماعت نے اختیار کیا ہے ۔(ظفر الأماني بشرح مختصر السيد الجرجاني ص ٥٤٠)(وانظر : المنهل الروي في مختصر علوم الحديث النبوي لابن جماعة ص ٣٧٩،چشتی)(الخلاصة في أصول الحديث للطيبي ص ١٢٥)
حافظ سیوطی رحمة اللہ علیہ تدریب الراوی میں دوسری تعریف کے بارے میں لکھتے ہیں : قال العراقي وعليه عمل الأكثرين من أهل الحديث حافظ عراقی رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں : اسی پر اکثر محدثین کا عمل ہے ۔ (تدريب الراوي ج ٥ ص ٢٤٠،چشتی)
حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں : حضرت میسون بنت بحدل بڑی عقل مند بڑی دانا بڑی خوبصورت اور دیندار عورت تھیں آپ فرماتے ہیں ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک اپنے خادم کو لے کر آئے تو آپ نے پردہ فرما لیا اور کہا یہ آپ کے ساتھ کون شخص ہے آپ نے کہا یہ خصی ہے اللہ نے جس چیز کو حرام قرار دیا ہو مثلہ اس کے لیے حلال نہیں کر سکتا اور اس نے حجاب کیا اور ایک روایت میں ہے کہ اس نے معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا اللہ نے جس چیز کو حرام کیا ہے وہ ہرگز اس پر حلال نہیں کرتا ۔ (البدایہ النہایہ ج٨ص١٨٩)
گستاخانہ الفاظ بولنے والے کچھ تو خیال کرلیں ۔ خیر اس کے بعد محدثین علیہم الرحمہ نے آپ کو تابعیہ لکھا ہے ۔
فقہ حدیث و لغت کے امام صغانی علیہ الرحمہ 650ھ لکھتے ہیں :
آپ میسون بنت بحدل تابعیہ ہیں
۔ (تاج العروس ج١٦ص٥٦٩)
لیکن آجکل کے بعض لوگ آپ کے بارے میں گستاخانہ الفاظ بولتے ہیں شرم نہیں آتی اور غیروں کو مواقع مل جاتے ہیں تنقید کرنے کے
اس کے بعد آپ کی ایک حدیث بھی امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ۔ حافظ ابو بکر بن ماکولا ، حافظ ابن نقطہ ، حافظ ابن عساکر ، حافظ ناصر الدین الدمشقی ، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہم اللہ تعالی نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں لکھا ہے کہ آپ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتی ہیں ، حافظ ابن عدی رحمہ اللہ تعالی نے الکامل میں جب کہ حافظ ابن طاہر المقدسی نے تذکرۃ الحفاظ میں ان کی حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ایک حدیث ضعیف کو ذکر کیا ہے ۔ (الإكمال لابن ماكولا ج٧ ص ١٩٣،چشتی)(تاج العروس ج ١٦ ص ٥٢٩ )(تاريخ دمشق ج ٧٠ ص ١٣٠ رقم ٩٤٣٢)(تبصير المتنبه بتحرير المشتبه ج ٢ ص ١٢٨٠) (الكامل في ضعفاء الرجال ج ٤ ص ٢٦٦ رقم ٦٠٧٠) (ذخيرة الحفاظ ج ٣ ص ١٤٨٥ رقم ٣٢٨٠)
ان ائمہ اسلام کی تصریحات سے ان کا تابعیہ ہونا واضح ہے ۔
فقیر کے نزدیک یہ روایت حسن درجے کی ہے کیونکہ ابن حجر عسقلانی علیہ الرحمہ نے واقعہ کربلا کے حوالے سے ان سے روایت لی ہے ۔ الاصابہ میں اور تہزیب التہزیب میں حافظ علیہ الرحمہ نے جن کو اچھی سندوں والا کہا ہے وہ یہی راوی خالد بن ولید کسری والی روایت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم کا پکا سچا عاشق اور ادب کرنے والا بنائے اور اس کے علاوہ بھی باقی ہستیوں کی عزت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔ (مزید حصّہ یازدہم میں ان شاء اللہ) ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment