Thursday, 16 December 2021

اہلسنت اور دیوبندیوں وہابیوں میں اصل اختلاف

 اہلسنت اور دیوبندیوں وہابیوں میں اصل اختلاف

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محترم قارئینِ کرام : ہم دیابنہ اور وہابیہ کے اکابرین کی کتابوں کے مکمل حوالے  پیش کر رہے ہیں ایک بھی حوالہ غلط ثابت کرنے والے کو فی حوالہ ایک لاکھ روپیہ نقد انعام دیا جاۓ گا کسی بھی عدالت میں ان حوالہ جات کو چیلنج کیا سکتا ہے ہم اصل ثبوت پیش کر دینگے ان شاء اللہ ۔ اہلِ ایمان پڑھیں اور فیصلہ کریں کیا ایسے عقائد کسی مسلمان کے ہو سکتے ہیں ۔ ایک بار ٹھنڈے دل سے مکمل مضمون ضرور پڑھیں :


(1) ۔ مولوی اشرف علی تھانوی دیوبندی اپنی کتاب حفظ الایمان میں لکھتا ہے کہ : پھر یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی ذاتِ مقدسہ پر علم غیب کا حکم کیا جانا اگر بقول زید صحیح ہو تو دریافت طلب یہ امر ہے کہ غیب سے مراد بعض غیب ہے یا کل غیب ۔ اگر بعض علوم غیبیہ مراد ہیں تو اس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی کیا تخصیص ہے ۔ ایسا علم غیب تو زید و عمر و بلکہ ہر صبی (بچہ) مجنون بلکہ جمیع حیوانات و بہائم کےلیے بھی حاصل ہے ۔ (حفظ الایمان صفحہ نمبر 8 کتب خانہ اشرفیہ راشد کمپنی دیوبند)


مطلب یہ کہ سرکار صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے علم غیب کو پاگل ، جانوروں اور بچوں سے ملایا ۔


(2) مولوی قاسم نانوتوی دیوبندی اپنی کتاب تحذیر الناس میں لکھتا ہے کہ : اگر بالغرض زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے بعد بھی کوئی نبی پیدا ہوتو پھر بھی خاتمیت محمد ی صلی اللہ علیہ وسلم میں کچھ فرق نہیں آئیگا ۔ (تحذیر النّاس صفحہ نمبر 34دارالاشاعت مقابل مولوی مسافر خانہ کراچی،چشتی)


مطلب یہ کہ قاسم نانوتوی نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو خاتم النبین ماننے سے انکار کیا ۔


(3) ۔ مولوی خلیل احمد انبیٹھوی اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ شیطان وملک الموت کا حال دیکھ کر علم محیط زمین کا فخر عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو خلاف نصوص قطعیہ کے بلادلیل محض قیاسِ فاسدہ سے ثابت کرنا شرک نہیں تو کونسا ایمان کاحصّہ ہے شیطان وملک الموت کو یہ وسعت نص سے ثابت ہوئی ۔ فخر عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی وسعت علم کی کونسی نص قطعی ہے کہ جس سے تمام نصوص کو رد کرکے ایک شرک ثابت کرتا ہے ۔ (براہین قاطعہ صفحہ نمبر 51مطبوعہ بلال ڈھور ،مصنف مولوی خلیل احمد انبیٹھوی مصدّقہ مولوی رشیداحمد گنگوہی)


مطلب یہ کہ سرکار اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے علم پاک سے شیطان وملک الموت کے علم کو زیادہ بتایا گیا مولوی خلیل احمد کی اس کتاب کی دیوبندی مولوی رشید احمد گنگوہی نے تصدیق بھی کی ۔


(4) ۔ مولوی اسماعیل دہلوی دیوبندی وہابی لکھتا ہے کہ : زناکے وسوسے سے اپنی بیوی کی مجامعت کا خیال بہتر ہے اور شیخ یا انہی جیسے اور بزرگوں کی طرف خواہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہی ہوں اپنی ہمت کو لگا دینا اپنے بیل اور گدھے کی صورت میں مستغر ق ہونے سے زیادہ برا ہے ۔ (صراطِ مستقیم صفحہ 169،اسلامی اکادمی اردو بازار لاھور،چشتی)


مطلب یہ کہ دیوبندی اکابر اسمعیل دہلوی نے نماز میں سرکار اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے خیال مبارک کے آنے کو جانور وں کے خیالات میں ڈوبنے سے بدتر کہا ۔


(5) ۔ مولوی اشرف علی تھانوی دیوبندی کے ایک مرید نے اپنے پیر اشرف علی تھانوی کو اپنے خواب اور بیداری کا واقعہ لکھا کہ وہ خواب میں کلمہ شریف میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے نامِ نامی اسمِ گرامی کی جگہ اپنے پیر اشرف علی تھانوی کا نام لیتا ہے یعنی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم) کی جگہ لا الہ الا اللہ اشرف علی رسول اللہ (معاذ اللہ) پڑھتا ہے اور اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی اپنے پیر سے معلوم کرتا ہے تو جواب میں اشرف علی تھانوی تو بہ و استغفار کا حکم دینے کے بجائے کہتا ہے ۔ اس واقعہ میں تسّلی تھی کہ جسکی طرف تم رجوع کرتے ہو وہ یعونہ تعالیٰ متبع سنّت ہے ۔ (رسالہ الا مداد صفحہ 35مطبع امداد المطا بع تھا نہ بھون انڈیا ،مصنف :اشرف علی تھانوی)


مطلب یہ کہ کلمہ کفر کو اشرف علی تھانوی صاحب نے عین اتباع سنت کہا ۔


(6) ۔ دیوبندی مولوی حسین علی دیوبندی نے اپنی کتاب بلغۃ الحیران میں لکھا ہے کہ : حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم پل صراط سے گر رہے تھے میں نے انہیں بچایا ۔ (معاذاللہ)


(7) ۔ مولوی خلیل احمد انبیٹھوی دیوبندی لکھتا ہے کہ : رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم) کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں ۔ (براہین قاطعہ صفحہ نمبر 55)


(8) ۔ مولوی اسمعیل دہلوی دویوبندی وہابی لکھتا ہے کہ : جس کا نام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم یا علی رضی اللہ عنہ ہے وہ کسی چیز کا مالک و مختار نہیں ۔ (تقویۃ الایمان مع تذکیر الاخوان صفحہ نمبر 43 مطبوعہ میر محمد کتب خانہ مرکز علم و ادب آرام باغ کراچی،چشتی)


(9) ۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی تعظیم بڑے بھائی کے برابر کرنا چاہئے ۔ (معاذ اللہ) ۔ (کتاب تقویۃ الایمان صفحہ نمبر 88 مصنف مولوی اسمعیل دہلوی دیوبندی)


(10) ۔ ہر مخلوق بڑا ہو یا چھوٹا اللہ کی شان کے آگے چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہیں ۔ (معاذاللہ) ۔ (تقویۃالایمان صفحہ نمبر 13 مصنف مولوی اسمعیل دہلوی دیوبندی)


(11) ۔ مولوی اسمعیل دہلوی دیوبندی وہابی نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم پر افتراء (جھوٹ) باندھا کہ گویا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا میں بھی ایک دن مرکر مٹی میں ملنے والا ہوں ۔ (کتاب :تقویۃ الایمان صفحہ نمبر 53،چشتی)


(12) ۔ مولوی خلیل احمد دیوبندی نے اپنی کتاب براہین قاطعہ کے صفحہ نمبر 52 پر لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کا یومِ ولادت منانا کنھیا کے جنم دن منانے کی طرح ہے ۔ (معاذ اللہ)


(13) ۔ مولوی خلیل دیوبندی اپنی کتاب براہین قاطعہ کے صفحہ نمبر 30 پر لکھتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے اردو زبان علماءدیوبند سے سیکھی ۔ (معاذاللہ)


(14) ۔ مولوی اشرف علی تھانوی دیوبندی اور مولوی فضل الرحمٰن کی زبانی بیان کرتے ہیں کہ ہم نے خواب میں حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ انہوں نے ہم کو اپنے سینے سے چمٹایا ۔ (معاذاللہ) ۔ (الاضافات الیومیہ صفحہ نمبر 62/37،چشتی)


(15) ۔ انبیاءکرام علیہم السلام اپنی امت میں ممتاز ہوتے ہیں تو علوم ہی میں ممتاز ہوتے ہیں باقی رہا عمل اس میں بسا اوقات بظاہر امتّی مساوی ہوجاتے بلکہ بڑھ جاتے ہیں ۔ (تحذیر النّاس صفحہ نمبر 5 مصنف مولوی قاسم نانوتوی دیوبندی)


(16) ۔ لفظ رحمۃ للعالمین صفت خامہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی نہیں ہے اگر (کسی) دوسرے پر اس لفظ کو بتاویل بول دیوے تو جائز ہے ۔ (فتاوٰی رشید یہ جلد دوم صفحہ 9 مولوی رشید گنگوہی دیوبندی)


(17) ۔ محرم میں ذکر شہادت حسین کرنا اگر چہ بروایات صحیح ہو یا سبیل لگانا ، شربت پلانا چندہ سبیل اور شربت میں دینا یا دودھ پلانا سب ناجائز اور حرام ہے ۔ (فتاوٰی رشیدیہ صفحہ نمبر 435 مصنف رشید احمد گنگوہی دیوبندی)


(18) ۔ قبلہ و کعبہ کسی کو لکھنا جائز نہیں ہے ۔ (فتاوٰی رشیدیہ صفحہ 265)


(19) ۔ عیدین میں (عیدالفطر و عید الاضحی) کو معائقہ کرنا (گلے ملنا) بد عت ہے ۔ (فتاوٰی رشیدیہ صفحہ نمبر 243)


(20) ۔ مولوی اشرف علی تھانوی دیوبندی اپنی فتاوٰی کی کتاب امداد الافتاوٰی جلد دوم صفحہ 29/28 میں لکھتا ہے کہ شیعہ سنّی کا نکاح ہوسکتا ہے لہٰذا سب اولاد ثابت النسب ہے اور محبت حلال ہے ۔


(21) ۔ مولوی اشرف علی تھانوی دیوبندی کتاب الاضافات الیومیہ جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 139 پر لکھتا ہے کہ : شیعوں اور ہندوؤں کی لڑائی اسلام اور کفر کی لڑائی ہے شیعہ صاحبان کی شکست اسلام اور مسلمانوں کی شکست ہے اس لیے اہلِ تعزیہ کی نصرت (مدد) کرنی چاہیے ۔


محترم قارٸینِ کرام : آپ نے مولوی اسمعیل دہلوی دیوبندی کی گستاخانہ کتاب تقویۃ الایمان کی عبارتیں ملاحظہ کیں اس کتاب کے متعلق دیوبندی مولوی کیا لکھتے ہیں ملاحظہ کریں :


مولوی رشید احمد گنگوہی دیوبندی اپنی فتاوٰی کی کتاب فتاوٰی رشید یہ میں تقویۃ الایمان کے بارے میں لکھتا ہے ۔

(1) ۔ کتاب تقویۃ الایمان نہایت ہی عمدہ کتاب ہے اسکارکھنا اور پڑھنا اور عمل کرنا عین اسلام ہے ۔ (فتاویٰ رشیدیہ صفحہ 351)

(2) ۔ جو تقویۃالایمان کو کفر اور مولوی اسمعیل کو کافر کہے وہ خود کافر اور شیطان ملعون ہے ۔ (فتاوٰی رشید یہ ص252،356)

(3) ۔ مولوی اسمعیل دہلوی قطعی جنتّی ہیں ۔(فتاوٰی رشیدیہ ص252)


(22) ۔ نذر و نیاز حرام ہے ۔ پیر یا استاد کی برسی کرنا خلافِ سنّت و بدعت ہے ۔ (فتاوٰی رشیدیہ صفحہ نمبر 461)


(23) ۔ بروز ختم قرآن شریف مسجد میں روشنی کرنا بد عت ونا جائز ہے ۔(فتاوٰی رشیدیہ صفحہ 460)


(24) ۔ اللہ کے مکر سے ڈرنا چاہئیے ۔ (تقویۃ الایمان صفحہ 55)


(25) ۔ اللہ تعالیٰ جھوٹ بول سکتا ہے اور ہر انسان نقص و عیب اس کے لئے ممکن ہے ۔ (فتاوی رشیدیہ ، الجہد المقل ، رسالہ یک روزی ، براہینِ قاطعہ کتبِ دیوبند)


اصل اختلاف


مسلمانانِ اہلسنّت و جماعت سنّی حنفی بریلوی مسلک اور دیوبندیوں کا اصل اختلاف یہ نہیں ہے کہ اہلسنّت کھڑے ہوکر درود و سلام پڑھتے ، نذر و نیاز کرتے ہیں ، وسیلے کے قائل ہیں ، مزارات پر حاضری دیتے ہیں اور دیوبندی اس تما م کارِخیر سے محروم ہیں بلکہ اصل اختلاف جس نے اُمت مسلمہ کو دو دھڑوں میں بانٹ دیا وہ اکابرینِ دیوبند یعنی دیو بندیوں کے پیشواؤں کی وہ کفر یہ عبارات ہیں جو ہم نے اوپر تحریر کی ہیں جن میں کھلم کھلا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی شانِ اقدس میں گستاخی کا ارتکاب کر کے اسلام کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں ۔ دیوبندی ادارے آج بھی ان کفر یہ عبارات کو کتابوں میں شائع کرتے ہیں اس کی تردید بھی نہیں کرتے ، اس کے خلاف بھی کچھ نہیں کہتے ۔ ان میں دارالعلوم دیوبند ، تبلیغی جماعت ، جمعیت علماۓ اسلام ، جماعتِ اسلامی ، سپاہ صحابہ ، جمعیت علماۓ ہند ، تنظیم اسلامی ، جیشِ محمد ، حزب المجاہدین وغیرہ تمام دیوبندی تنظیمیں ان باطل عقائد پر مشتمل ہیں جو اپنے آپ کو آج کل اہلسنّت و الجماعت سنّی حنفی دیوبند ی مکتبہ فکر کا لیبل لگا کر پیش کرتے ہیں نہ ان کے علماء کفریہ عبارات سے توبہ کرتے ہیں نہ یہ کہتے ہیں کہ ان عبارات کو لکھنے والے ہمارے اکابر ین نہیں ہیں بلکہ ان سب کو اپنا امام مجدّد اور حکیم الامت کہتے ہیں اور مانتے بھی ہیں ۔


اختلاف کا حل


اگر آج بھی دیوبندی اپنے ان بڑوں کی کفر یہ عبارات سے توبہ کرکے ان تمام کفرِ آمیز کتب سے بیزاری کا اظہار کر کے انہیں دریا برد کردیں تو اہلسنّت کا اعلان ہے کہ وہ ہمارے بھائی ہیں ۔


دیوبندی شاطروں کی چال


علماۓ دیوبند یا عوامِ دیوبند کبھی بھی اپنے ان عقائد کو آپ پر ظاہر نہیں کریں گے بلکہ ان عبارات کا زبان سے انکار بھی کریں گے تاکہ بھولی بھالی عوام کو دھوکہ دے سکیں یاد رکھیے زہر کھلانے والا کبھی بھی سامنے زہر نہیں دے گا ورنہ کوئی اسے نہیں کھائے گا اس کی چال یہ ہوتی ہے کہ مٹھائی کے اندر ڈال کر دے گا اور کہے گا کہ کھاؤ یہ مٹھائی ہے اس مٹھائی کو دیکھ کر قوم اسے کھائے گی ۔ آج دیوبندی یہ چال چل کر لاکھوں لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں نماز نماز کہہ کر لوگوں کو لے کر جاتے ہیں اس طرح انہوں نے لاکھوں لوگوں کو بد مذہب و گستاخ کر دیا ، لاکھوں نوجوانوں کو مفت کا مفتی بنا دیا کہ وہ مسلمانوں پر بدعتی اور مشرک کے فتوے لگائیں یہی وجہ ہے کہ آج گھر میں یہ ماڑ دھاڑ ہے اولاد والدین پر بدعتی اور مشرک کے فتوے لگاتی ہے خدارا ! اپنی نوجوان نسل کا خیال رکھو ان کی تربیت کرو ، انہیں عشق و محبت اور ادبِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی طرف مائل کرو یہی فلاح و کامرانی کا راستہ ہے ۔


قرآن مجید کے ترجموں میں کفریہ عبارات

(خود بدلتے نہیں قرآن بدل دیتے ہیں)


(1) القرآن :ولما یعلم اللّٰہ الذین جاھد وا منکم۔ (سورہ اٰل عمران آیت نمبر142،پارہ 4)

ترجمہ :حالانکہ ابھی خدا نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو تو اچھی طرح معلوم کیا ہی نہیں ۔ (فتح محمد جالندھری دیوبندی )

ترجمہ : حالانکہ ہنوز اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کو تو دیکھا ہی نہیں جنہوں نے تم سے جہاد کیاہو۔

(اشرفعلی تھانوی دیوبندی)

ان دونوں دیوبندی مولویوں نے اللہ کو (معاذ اللہ) بے خبر لکھا ہے جو کہ کفر ہے ۔

امام اہلسنّت امام احمد رضا خان صاحب محدث بریلی اس کا ترجمہ اپنے ترجمہ قرآن کنزالایمان میں یوں کرتے ہیں ۔ ترجمہ : اور ابھی اللہ نے تمہارے غازیوں کا امتحان نہ لیا ۔


(2) القرآن : ویمکرون ویمکر اللّٰہ واللّٰہ خیر المٰکرین ۔ (سورہ انفال ،پارہ نمبر 9)

ترجمہ : وہ بھی داؤ کرتے تھے اور اللہ بھی داؤ کرتا تھا اور اللہ کا داؤ سب سے بہتر ہے ۔(محمود الحسن دیوبندی)

ترجمہ : اور وہ بھی فریب کرتے تھے اور اللہ بھی فریب کرتا تھا اور اللہ کا فریب سب سے بہتر ہے ۔ (شاہ عبدالقادر)

ان دونوں دیوبندی مولویوں نے اللہ تعالیٰ کو مکرو فریب کرنے والا لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کےلیے ایسے الفاظ کا استعمال کفر نہیں ہے ؟

امام اہلسنّت امام احمد رضا خان صاحب محدث بریلی علیہ الرحمہ اس آیت کا ترجمہ کنزالایمان میں یوں کرتے ہیں ۔

ترجمہ : اور وہ اپنا سا مکر کرتے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرما تا تھا اور اللہ کی خفیہ تدبیر سب سے بہتر ۔


(3) القرآن : و وجدک ضالا فھدی ۔ (سورہ والضحیٰ آیت نمبر 7)

ترجمہ : اور آپ کو بے خبر پایا سو رستہ بتایا ۔(عبدالماجد دریا بادی دیوبندی)

ترجمہ : اور اللہ تعالیٰ نے آپکو شریعت سے بے خبر پایا سو آپ کو شریعت کا رستہ بتلا دیا ۔

(اشرف علی تھانوی دیوبندی)

ان دونوں دیوبندی مولویوں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو بے خبر اور بھٹکا ہوا لکھا ہے اگر نبی بھولا بھٹکا اور بے خبر ہوگا تو پھر وہ اُمت کو کیا راستہ دکھائے گا نبی تو پیدائشی نبی اور ہدایت یا فتہ ہوتا ہے ۔

امامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا ن صاحب محدث بریلی علیہ الرحمہ اس کا ترجمہ کنزالایمان میں یوں کرتے ہیں ۔

ترجمہ : اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تواپنی طرف راہ دی ۔


(4) القرآن : ان المنا فقین یخادعون اللّٰہ وھو خاد عھم ۔ (سور ہ نساءآیت 142،پارہ 5) ترجمہ : منافقین دغابازی کرتے ہیں اللہ سے اور اللہ بھی ان کو دغا دیگا ۔ (محمود الحسن دیوبندی ، شاہ عبدالقادر)

ان دونوں دیوبندیوں نے اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دینے والا لکھا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کی ذات عیب سے پاک اس طرح کی چیز وں کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا کفر ہے ۔

امام اہلسنّت امام احمد رضا خان صاحب محّدث بریلی علیہ الرحمہ اس آیت کا ترجمہ کنزالایمان میں یوں کرتے ہیں ۔

ترجمہ : بیشک منافق لوگ اپنے گمان میں اللہ کو فریب دینا چاہتے ہیں اور وہی ان کو غافل کرکے مارے گا ۔


محترم قارٸینِ کرام : آپ نے دیوبندی وہابی مولویوں کے تراجم اور عقاٸد کی مختصر جھلک ملاحظہ فرمائی ۔ آپ حضرات فیصلہ کریں کہ ان لوگوں نے قرآن مجید کے تراجم اور عقاٸدِ اسلام میں خیانت نہیں کی کیا ایسے لوگ اسلام کے چہرے کو مسخ نہیں کر رہے ؟ کیا ان لوگوں کے پیچھے نماز جائز ہو سکتی ہے ؟ کیا ان لوگوں کے تراجم ہمیں پڑھنے چاہئیے ؟ کیا ہم ان لوگوں سے کوئی اصلاحی کوششوں کی امید رکھیں ؟ ۔ نہیں ہرگز نہیں ان باطل عقائد رکھنے والوں کا اسلام سے دور تک کا بھی کوئی واسطہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر فتنہ و گستاخی اور گستاخوں سے بچاۓ ۔ آمین ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر مفتی فیض احمد چشتی خلیفہ مجاز پاکپتن و پیر جہانیاں شریف مقیم لاہور پاکستان)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...