Thursday 15 November 2018

میلاد امام عبد الرحمٰن ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ کی نظر میں

میلاد امام عبد الرحمٰن ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ کی نظر میں

علامہ جمال الدین ابو الفرج عبد الرحمٰن بن علی بن جوزی (1116۔ 1201ء) رحمۃ اللہ علیہ نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دو کتب تالیف کیں :

(1) بيان الميلاد النبوي صلي الله عليه وآله وسلم

(2) مولد العروس

علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ بیان المیلاد النبوي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فرماتے ہیں : لا زال أهل الحرمين الشريفين والمصر واليمن والشام وسائر بلاد العرب من المشرق والمغرب يحتفلون بمجلس مولد النبي صلي الله عليه وآله وسلم ، ويفرحون بقدوم هلال شهر ربيع الأول ويهتمون اهتمامًا بليغًا علي السماع والقراة لمولد النبي صلي الله عليه وآله وسلم ، وينالون بذالک أجرًا جزيلاً وفوزًا عظيمًا ۔
ترجمہ : مکہ مکرمہ، مدینہ طیبہ، مصر، شام، یمن الغرض شرق تا غرب تمام بلادِ عرب کے باشندے ہمیشہ سے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفلیں منعقد کرتے آئے ہیں۔ وہ ربیع الاول کا چاند دیکھتے تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہتی۔ چنانچہ ذکرِ میلاد پڑھنے اور سننے کا خصوصی اہتمام کرتے اور اس کے باعث بے پناہ اَجر و کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں ۔ (بيان الميلاد النبوي صلي الله عليه وآله وسلم : 58)

علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ مولد العروس میں فرماتے ہیں : وجعل لمن فرح بمولده حجابًا من النار وسترًا، ومن أنفق في مولده درهمًا کان المصطفيٰ صلي الله عليه وآله وسلم له شافعًا ومشفعًا، وأخلف اﷲ عليه بکل درهم عشرًا ۔ فيا بشري لکم أمة محمد لقد نلتم خيرًا کثيرًا في الدنيا وفي الأخري. فيا سعد من يعمل لأحمد مولدًا فيلقي الهناء والعز والخير والفخر، ويدخل جنات عدن بتيجان درّ تحتها خلع خضرًا ۔
ترجمہ : اور ہر وہ شخص جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کے باعث خوش ہوا، اﷲ تعالیٰ نے (یہ خوشی) اس کے لیے آگ سے محفوظ رہنے کے لیے حجاب اور ڈھال بنا دی۔ اور جس نے مولدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک درہم خرچ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُس کے لیے شافع و مشفع ہوں گے۔ اور اﷲ تعالیٰ ہر درہم کے بدلہ میں اُسے دس درہم عطا فرمائے گا ۔ اے اُمتِ محمدیہ ! تجھے بشارت کہ تو نے دنیا و آخرت میں خیر کثیر حاصل کی۔ پس جو کوئی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کے لیے کوئی عمل کرتا ہے تو وہ خوش بخت ہے اور وہ خوشی ، عزت ، بھلائی اور فخر کو پالے گا ۔ اور وہ جنت کے باغوں میں موتیوں سے مرصع تاج اور سبز لباس پہنے داخل ہوگا ۔ )مولد العروس : 11)

علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ شاہِ اِربل مظفر ابو سعید کوکبری رحمۃ اللہ علیہ کی طرف سے بہت بڑے پیمانے پر میلاد شریف منائے جانے اور اس پر خطیر رقم خرچ کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں : لولم يکن في ذلک إلا إرغام الشيطان وإدعام أهل الإيمان ۔
ترجمہ : اِس نیک عمل میں سوائے شیطان کو ذلیل و رُسوا کرنے اور اہل ایمان کو تقویت پہنچانے کے کچھ نہیں ۔ (سبل الهدي والرشاد في سيرة خير العباد صلي الله عليه وآله وسلم ، 1 : 363)

ابو لہب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی ولادت کی خوشی میں اپنی لونڈی ثویبہ آزاد کی تو اس کے عذاب میں کمی کردی گئی ۔ (الوفا باحوالِ مصطفیٰ مترجم اردو صفحہ نمبر 138)۔(طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)




No comments:

Post a Comment

اہلسنت پر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تکفیر کے الزام کا جواب

اہلسنت پر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تکفیر کے الزام کا جواب محترم قارئین کرام : دیابنہ اور وہابیہ اہل سنت و جماعت پر وہی پرانے بے بنیادی ...