Saturday, 24 November 2018

حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے اپنا میلاد منایا

حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے اپنا میلاد منایا

حضرت ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ : أن رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم سُئل عن صوم يوم الإثنين ؟ قال : ذاک يوم ولدت فيه ويوم بعثت أو أنزل عليّ فيه ۔
ترجمہ : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیر کے دن کے روزے کے بارے میں پو چھا گیا تو آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فر مایا:میں اسی دن پیدا ہوا تھا اور اسی دن قرآن کا نزول ہوا ۔ (مسلم،حدیث :۱۱۶۲،ص:۳۹۲،مکتبہ دار الغد الجدیدقاہرہ مصر)۔(صحیح بخاری مترجم اردو جلد سوم صفحہ نمبر 158 مترجم غیر مقلد عالم نواب وحید الزّمان)

اس حدیث شریف سے چند باتیں معلوم ہوئیں

(1) پیر کے دن کا روزہ اس لئے سنت ہے کہ یہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کا دن ہے ۔
(2) حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے پیر کے دن کے روزہ کا اہتمام فر ما کر خود اپنی ولادت کی یاد منائی اور اللہ کا شکر بجا لایا ۔
(3) امت کے لئے یوم ولادت کی اہمیت و فضیلت ظاہر فر مائی ۔
(4) دن مقرر کر کے یاد منا نا سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہے ۔
(5) ولادت کی خوشی اور شکرانے میں عبادت کرنا سنت ہے ۔ مگر افسوس اس صاف اور صریح حدیث کے باوجود کچھ لوگ اس کے منکر ہیں ۔ اور طر ح طرح کی بے جا حیلے اور بہانے بنا کر اس سے خود بھی باز رہتے ہیں اور لوگوں کو بھی منع کرتے ہیں اور اتنا ہی پر بس نہیں بلکہ اس کو ناجائز وحرام اور بدعت سئیہ کہتے ہیں ۔ (نعوذباللہ من ذالک)

منکرین میلاد پاک غیر مقلد وھابی حضرات کے موجودہ صدی کے امام اور بڑے محدث شیخ ناصر البانی اپنی کتاب صحیح سیرۃ النبویہ کے صفحہ نمبر 12 پر لکھتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم ہر پیر کو روزہ رکھتے آپ سے پیر کے روزہ کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم نے فرمایا اسی دن میں پیدا ہوا اور اسی دن نزول قرآن شروع ہوا ۔
امام الوہابیہ ناصر البانی کی گواہی اور فرمان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم سے ثابت پوا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم منانا نہ صرف جائز ھے بلکہ سنت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم منکرین سے گذارش ہے ہم روزہ بھی رکھتے میلاد بھی مناتے ہیں چلو آپ لوگ ھر پیر کو ھی منا لیا کرو روزہ بھی رکھا کرو ہم منع نہیں کرتے مگر خدا را میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم کا انکار کر کے سنت مصطفیٰ اور فعمان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلم کے منکر نہ خود بنو اور نہ لوگوں کو بناؤ ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...